انڈر 17 ورلڈ کپ فیفا نے بھارتی تیاریوں کا جائزہ لینا شروع کردیا
میزبان کی جانب سے 8 منتخب شدہ اسٹیڈیمز کا دورہ کرکے 6 کا انتخاب کیا جائے گا
میزبان کی جانب سے 8 منتخب شدہ اسٹیڈیمز کا دورہ کرکے 6 کا انتخاب کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل
فیفا آفیشلز نے بھارت میں انڈر17ورلڈ کپ2017 کی تیاریوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا، میزبان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے8منتخب شدہ اسٹیڈیمز کا دورہ کرکے6 کا انتخاب کیا جائے گا، تمام وینیوز جلد تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایونٹ مینجمنٹ کمپی ٹیشنز ڈویژن کے سربراہ اناکی الویریز نے 2 ساتھیوں اور مقامی آفیشلز کے ساتھ گذشتہ روز جواہر لال نہرو اسٹیڈیم کا دورہ کیا، یہ ایونٹ کے ممکنہ وینیوز میں شامل ہے، فیفا آفیشلز تھیاگا راج اسپورٹس کمپلیکس اور امبیڈکار اسٹیڈیم بھی دیکھنے گئے،نہرو اسٹیڈیم کے بارے میں الویریز نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ٹورنامنٹ کے آغاز میں ساڑھے تین سال کا طویل عرصہ موجود ہے لیکن اسٹیڈیمز کو فیفا قوانین کے تحت جلد تیار کرنے کی ضرورت ہے، بھارت میں ماحول اچھا اور مجھے امید ہے کہ یہ ٹورنامنٹ میزبان فٹبالرز کیلیے ایک میراث کی حیثیت رکھے گا۔ انھوں نے کہا کہ اسٹیڈیمز کی تزئین میں عمارت کو اہمیت حاصل ہے، ہم نے اسٹیڈیم ، ڈریسنگ رومز، پچ ، براڈکاسٹنگ سہولیات اور دیگر اشیا کا معائنہ کیا، مکمل طور پر ٹریننگ سائٹس بھی دیکھیں، اس وقت کوئی فیصلہ کرنا مناسب نہیں ، یہ طویل عمل کئی ماہ جاری رہ سکتا ہے، ہمیں ہر اسٹیڈیم کے جائزے کی ضرورت ہوگی۔
الویریز نے کہا کہ بھارت میں موجود مصنوعی اور قدرتی ٹرفس کوئی مسئلہ نہیں ، دونوں پر کھیل ممکن ہے، سب سے پہلے ہمیں ایک پروجیکٹ پلان اور ٹیم کی ضرورت ہے جو تجاویز کا جائزہ لے سکے، ہم منتخب اسٹیڈیمز میں سب سے بہتر کا انتخاب کریں گے۔ ایونٹ کے دیگر وینیوز میں کولکتہ کا سالٹ لیک اسٹیڈیم، بنگلور میں کاماٹاکا اسٹیٹ فٹبال ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، مارگاؤ کا جواہر لال نہرو اسٹیڈیم،کوچی اور گوہاٹی اور پونے کا بیل وادی اسٹیڈیم شامل ہے۔منیجر آئی ٹی کمپی ٹیشنز وجے پارتھا سارتھے کے ساتھ الویریز کی مدد کیلیے فیفا ریجنل ڈیولپمنٹ آفیسر برائے ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا شاجی پرابھاکرن، اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری ، کمپی ٹیشینز، اے آئی ایف ایف انیل کمات، سی ای او آئی لیگ سنانڈو ڈھر اور منیجر کلب لائسنسنگ اینڈ مارکیٹنگ کمیونیکیشن،اسپانسر سروسنگ روما کھنا شامل ہیں۔