اسلحہ ایکٹ کے تحت 3 مجرموں کو 7 7 سال قید و جرمانے کی سزا

ڈاکٹر سے بھتہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار اسلم خان کا جسمانی ریمانڈ

ڈاکٹر سے بھتہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار اسلم خان کا جسمانی ریمانڈ۔ فوٹو: فائل

اسسٹنٹ سیشن جج شرقی ثروت سلطانہ نے اسلحہ ایکٹ کے3 مقدمات کا فیصلہ سنادیا، مقدمات میں ملوث 3 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 7،7 برس قیدکی سزا سنادی۔


جمعرات کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام ملوث ملزمان شریف ،علی جان اورنثار احمدکو جرم ثابت ہونے پر7برس قید اورفی کس 30ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے،جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 3 ماہ قید اور جیل میں رہنا ہوگا ، ملزمان ضمانت پر تھے جنھیںگرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا، استغاثہ کے مطابق 2013 ملزمان کو گلستان جوہر کے علاقے سے مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے مخبر خاص کی اطلاع پر سی آئی ڈی پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر سے بھتہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار اسلم خان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل دیدیا ،استغاثہ کے مطابق ملزم نے گلشن معمار کے علاقے میں واقع ڈاکٹرمختار احمد کے کلینک میں مسلح داخل ہوکر خود کو ایک سیاسی تنظم کا کارکن ظاہر کرکے 50ہزار روپے بھتہ طلب کیا تھا، 15ہزار روپے وصول کیے ،مذید رقم کا تقاضہ کیا ،عدم ادائیگی پر کلینک میں خوف ہراس پھیلانے کیلیے فائرنگ کردی تھی، فائرنگ کی آواز سن کر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔
Load Next Story