سینے سے اوپر گیند کو ‘‘نو‘‘ قرار دینے کیلیے تھرڈ امپائر کی مداخلت ناگزیر قرار

گزشتہ دنوں دہلی اور راجستھان کے میچ کے آخری اوور میں ایسی صورتحال پر خاصا تنازع رہا تھا

گزشتہ دنوں دہلی اور راجستھان کے میچ کے آخری اوور میں ایسی صورتحال پر خاصا تنازع رہا تھا۔ فوٹو : فائل

سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردنے نے سینے سے اوپر گیند کو ''نو''قرار دینے کیلیے تھرڈ امپائر کی مداخلت ناگزیر قراردے دی۔


گزشتہ دنوں دہلی اور راجستھان کے میچ کے آخری اوور میں ایسی صورتحال پر خاصا تنازع رہا تھا، آن فیلڈ امپائر نے سینے سے اوپر جاتی گیند کو نو قرار نہیں دیا تھا۔

مہیلا جے وردنے کا خیال ہے کہ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کو اس معاملے پر غور کرنا چاہیے،ایسی صورتحال میں تھرڈ امپائر کو فیلڈ آفیشلز کے لیے فوری الرٹ جاری کرنا ہوگا۔ وہ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔
Load Next Story