’’رقم ٹھکانے لگا دو‘‘ ترک وزیراعظم اردوان کی بیٹے سے گفتگو کی ایک اور آڈیو ٹیپ سامنے آگئی
نئی ٹیپ میں وزیراعظم کو کہتے سنا گیا کہ تم فکرنہ کرو، یہ ہماری گود میں ہی آئینگے۔
نئی ٹیپ میں وزیراعظم کو کہتے سنا گیا کہ تم فکرنہ کرو، یہ ہماری گود میں ہی آئینگے۔ فوٹو : فائل
ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوان کی گفتگو پرمبنی ایک اورآڈیو ٹیپ سامنے آگئی ہے، اس ٹیپ میں اردوان اپنے بیٹے سے کہہ رہے ہیں کہ وہ کاروباری ڈیل میں رقم قبول نہ کرے بلکہ مزیدرقم کیلئے اس فیصلے کواٹھائے رکھے۔
یہ آڈیوٹیپ سوشل میڈی اکے ذریعے نامعلوم افراد سامنے لائے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسی طرح کی ایک ٹیپ ترک وزیراعظم سے متعلق پیرکوبھی سامنے آئی تھی جس میں وہ اپنے بیٹے بلال سے اپنے گھرمیں موجودلاکھوں یوروزٹھکانے لگانے کیلیے کہہ رہے ہیں تاکہ کرپشن کی تحقیقات کے جاری عمل سے بچ سکیں۔ نئی ٹیپ میں وزیراعظم کو کہتے سناگیاکہ تم فکرنہ کرو، یہ ہماری گود میں ہی آئینگے تاہم سوشل میڈیا پراپ لوڈکرنیوالے سے متعلق یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ آڈیوٹیپ مصدقہ ہے یا نہیں۔ ترک حکام کے مطابق ہم ان ٹیپس کا جائزہ لے رہے ہیں کہ یہ اصلی ہیں یاجعلی ہیں،نئی ٹیپ کیساتھ سوشل میڈیاپرلکھی گئی تحریرمیں بتایاگیاہے وزیراعظم اردوان نے جس شخص کاحوالہ دیا ہے وہ استنبول میں قائم کمپنی تورانگ ٹرانزٹ تاسیما کلک کے چئیرمین سٹکی ایان ہیں۔دریں اثنا ترک وزیراعظم کے دفترنے اپنے اوراپنے بیٹے سے متعلق ان مبینہ آڈیو ٹیپس کوجعلی قرار دیدیا ہے۔ اور کہا ہے وزیراعظم کونشانہ بنانے کیلیے جن لوگوں نے یہ جال بنا ہے انھیں قانون کے سامنے جواب دہ ہونا ہوگا۔