کے ایس ای انتظامیہ کا ریگولیٹر کو ڈیٹا چوری رپورٹ دینے سے انکار

ایس ای سی پی کا آئی ٹی اسٹاف کی ملی بھگت سے کمپنیوں کی معلومات بروکرزکوفروخت کرنے کی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار

کے ایس سی انتظامیہ کی طرف سے ڈیٹا چوری کے حوالے سے مانگی جانے والی رپورٹ ایس ای سی پی کو فراہم نہیں کی گئی ہے فوٹو: آن لائن/فائل

سیکیورٹیز اینڈ ایکسیچنج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) کی انتظامیہ کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کرگیا ہے اور کراچی اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ نے ڈیٹا چوری کے حوالے سے ایس ای سی پی کو رپورٹ فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔


اس ضمن میں ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ایس ای سی پی کی طرف سے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آئی ٹی اسٹاف کی ملی بھگت سے کمپنیوں کی خفیہ معلومات چوری کرکے بروکرز کو فروخت کرنے کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے بطور ریگولیٹر کراچی اسٹاک ایکسیچنج کی انتظامیہ کو اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا کہا تھا اور اس بارے میں کراچی اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ کی طرف سے انکوائری کمیٹی بھی قائم کی گئی تھی مگر ابھی تک کراچی اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ کی طرف سے ڈیٹا چوری کے حوالے سے مانگی جانے والی رپورٹ ایس ای سی پی کو فراہم نہیں کی گئی ہے جس پر ایس ای سی پی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے کیونکہ بطور ریگولیٹر اسٹاک ایکسچینج سے متعلقہ معاملات کی مانیٹرنگ و نگرانی اور ویجیلنس ایس ای سی پی کی اہم ترین ذمے داری ہے۔
Load Next Story