پریڈی کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار دھماکا خیز مواد برآمد
ملزم موسیٰ کوئٹہ میں کئی دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے،سرکاری افسر کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، اے ایس پی کلفٹن
ایمپریس مارکیٹ کے مرکزی دروازے پرگرفتار ملزم سے برآمد ہونے والا دھماکا خیز مواد دکھایاجارہاہے ۔ فوٹو : ایکسپریس
پریڈی سے کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد ، ڈیٹونیٹر اور سلنڈر برآمد کرلیا گیا ۔
جبکہ پولیس اور رینجرز نے 85ملزمان کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق پریڈی پولیس نے ایمپریس مارکیٹ کے گیٹ کے قریب مشتبہ شخص کو حراست میں لیکر اس کے بیگ کی تلاشی لی تو اس میں سے10 کلو دھماکا خیز مواد، بال یئرنگ، ڈیٹونیٹر وائر اور سلنڈر برآمد ہوا ، ایس پی کلفٹن ندیم راجپوت نے بتایا کہ ملزم محمد موسیٰ کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ کوئٹہ میں کئی دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے ، ملزم نے شہر میں سرکاری افسر کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، کارروائی میں شریک ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پریڈی اور دیگر اہلکاروں کیلیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں اے ایس پی اختر فاروق نے بتایا کہ کشمیر روڈ پر پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرحان اور صفدر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ، سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق سندھ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 90 چھاپہ مار کارروائیوں اور 5 پولیس مقابلوں کے بعد 69 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں 12 مفرور ، بھتہ خور جبکہ ڈکیتی و رہزنی میں ملوث 7 ملزمان بھی شامل ہیں، نارتھ ناظم آباد کے علاقے ڈی سلوا میں رینجرز نے آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے بعد8افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، عثمان آباد اور رنچھوڑ لائن میں بھی رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔