اہلکاررحیم کوحراست میں نہیں لیاتحقیق جاری ہےرینجرزترجمان
رینجرزکے اہلکاروں کوشہریوں نے آگاہ کیا تھا کہ ایک شخص خاتون کواغوا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ترجمان
ناگن چورنگی : رینجرزکی فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کے خلاف علاقہ مکین سڑک پر کھڑے ہوکر احتجاج کررہے ہیں(فوٹو ایکسپریس)
ناگن چورنگی پر رینجرز اہلکار کی فائرنگ سے ہلاکت کے واقعے پر رینجرز کے ترجمان میجر سبطین نے کہا ہے کہ رینجرزکے اہلکاروں کوشہریوں نے آگاہ کیا تھا کہ ایک شخص خاتون کواغوا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
جس پر رینجرز اہلکار نے اسے متنبہ کرنے کیلیے ہوائی فائر کیا،اسی دوران اچانک نوجوان نے رینجرز اہلکار سے لڑنا شروع کردیا ،اہلکار نے دوبارہ فائر کیا جس سے وہ نوجوان زخمی ہوگیا اوراسپتال میں دم توڑگیا،واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے،میجر سبطین نے مزید بتایا کہ واقعے میں ملوث اہلکار رحیم نور کو حراست میں نہیں لیاگیا،تحقیقات کے بعد ہی فیصلہ کیاجائے گا،دوسری جانب اس سلسلے میں جب ایکسپریس نے ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو سے رابطہ کیا توانھوں نے محتاط انداز میں کہا کہ بظاہر یہی لگتا ہے کہ رینجرزکے اہلکار کی فائرنگ سے ہی ہلاکت رونما ہوئی ہے۔