ایشیاکپبنگلہ دیش اورافغانستان میں آج بقا کی جنگ

میزبان فٹنس مسائل سے پریشان،پاکستان کیخلاف بہترکھیل سے افغان حوصلے بلند

میزبان فٹنس مسائل سے پریشان،پاکستان کیخلاف بہترکھیل سے افغان حوصلے بلند۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON:
ایشیا کپ میں بنگلہ دیش اورافغانستان کے درمیان ہفتے کو بقا کی جنگ لڑی جائے گی۔


دونوں ملک ایونٹ میں اپنے ابتدائی میچز میں شکست سے دوچار ہوچکے ہیں،گذشتہ برس کی فائنلسٹ میزبان سائیڈ کیلیے اہم پلیئرز کی انجریز بھی بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے، ان فارم کپتان مشفیق الرحیم کندھے کی تکلیف سے نجات پانے کیلیے کوشاں ہیں، جارح مزاج اوپنر تمیم اقبال ایونٹ سے قبل ہی انجرڈ ہو گئے تھے، مشرفی بھی باہر جبکہ شکیب الحسن نازیبا ایکشن کے پاداش میں تین میچز کی پابندی بھگت رہے ہیں، بھارت کیخلاف دوران فیلڈنگ کندھے کی انجری سے دوچار ہونے والے مشفیق الرحیم کو ابھی ٹیم انتظامیہ نے زیرنگرانی رکھا ہوا ہے، بنگلہ دیش مثبت بیٹنگ کے باوجود بھارت کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوگیا تھا، دوسری جانب افغان ٹیم نے پاکستان کیخلاف عمدہ بولنگ کی، ایک مرحلے پر مصباح الیون کے 6 بیٹسمین117 پر میدان بدر ہوچکے تھے۔

ناتجربہ کاری کے سبب افغانستان فتح سے محروم رہا، بیٹنگ میں نورعلی زدران، اصغر استنکزئی اور نوروز مینگل نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے،ابتدائی میچز میں بہتر پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے دونوں ملکوں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے، افغان کوچ کبیر خان پاکستان سے میچ میں عمدہ بولنگ کرنے والے میرواعظ اشرف کی جگہ حامد حسن کو آزمانے کے حامی ہیں، دوسری جانب بنگلہ دیشی کوچ شین جرجیسن اہم پلیئرز کو درپیش انجری مسائل کے باوجود کامیابی کیلیے پُرامید ہیں،انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم ہفتے کے مقابلے میں اچھا کھیل پیش کریں گے، ہمیں اس میچ میںلازمی فتح درکار ہے، انھوں نے کہا کہ میرے لیے حریف سے قطع نظر کھیل کی بنیادی باتوں پر عمل پیرا ہونا زیادہ اہم ہے، سلو وکٹ پرشام میں رنز کا حصول آسان نہیں ہوگا۔
Load Next Story