ایشیا کپ میں سنچری عمراکمل پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے
چھٹی مرتبہ بہترین پلیئرکا ایوارڈملا،کامران کو5تھری فیگر اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل
چھٹی مرتبہ بہترین پلیئرکا ایوارڈملا،کامران کو5تھری فیگر اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل۔فوٹو:اے ایف پی/فائل
عمراکمل ایشیا کپ میں سنچری داغنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے۔
انھوں نے یہ کارنامہ افغانستان کیخلاف 89 گیندوں پر102کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر انجام دیا، اب تک سری لنکا کے کمار سنگاکارا4 جبکہ بھارت کے دھونی اور راہول ڈریوڈ ایک، ایک تھری فیگر اننگز سجا چکے ہیں، کامران اکمل کو بطور وکٹ کیپر پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ پانچ سنچریاں بنانے کااعزاز حاصل ہے، چھٹی پوزیشن پر کھیلنے والے کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی جانب سے یہ سنچری بنانے کا چھٹا موقع تھا۔
اس سے پہلے شاہد آفریدی نے2 جبکہ عبدالرزاق، محمد یوسف اور خود عمر اکمل نے اس پوزیشن پر ایک سنچری بنائی تھی، عمر کو چھٹی مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیاگیا، پاکستان کے اوپنر احمد شہزاد نے بھی ایشیا کپ میں پہلی ففٹی اپنے نام درج کرائی، انھوں نے 74گیندوں پر50 رنز اسکور کیے، ون ڈے انٹرنیشنل میں احمد کی یہ چھٹی نصف سنچری تھی، وہ 4 سنچریاں بھی بنا چکے ہیں،آل رائونڈر محمد حفیظ نے گذشتہ میچ میں29 رنزکے عوض3 وکٹیں لیں، یہ ایشیا کپ میں ان کی بہترین بولنگ پرفارمنس تھی۔ پیسر دولت زدران نے10 اوورز میں73رنز دے کر2 وکٹیں اپنے نام کیں، وہ ون ڈے میں مہنگے ترین افغان بولربن گئے۔