دھونی کی کرپشن کا پول کھولنے والا پولیس آفیسرمعطل
بکی رانکھا کا نام کلیئر کرنے کے عوض 35 لاکھ روپے رشوت وصول کرنے کا الزام
بکی رانکھا کا نام کلیئر کرنے کے عوض 35 لاکھ روپے رشوت وصول کرنے کا الزام، فوٹو:فائل
بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی کرپشن کا پول کھولنے والا پولیس آفیسر ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا، تامل ناڈو کے سپرنٹنڈنٹ پولیس ( انٹرنل سیکیورٹی ) جی سمپتھ کو رشوت لینے کے الزام میں فارغ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جی سمپتھ نے آئی پی ایل اسکینڈل کی انکوائری کیلیے قائم جسٹس مکل مگدل کمیشن کو بتایا تھا کہ تامل ناڈو پولیس افسران 12 مئی 2013 کو چنئی اور راجستھان کے میچ کی تحقیقات کرنے سے گریز کررہے ہیں، انھوں نے ہی خفیہ انکوائری رپورٹ میں کپتان دھونی کا نام شامل کیا تھا، جس کی بازگشت اب بھی میڈیا میں جاری ہے،اس معاملے پر مٹی ڈالنے کی تیاری شروع ہو چکی، گذشتہ روز جی سمپتھ کو معطل کر دیا گیا، ان پر مبینہ طور پر بکی مہندرا رانکھا کا نام کلیئر کرنے کے عوض 35 لاکھ روپے رشوت وصول کرنے کا الزام عائد کیاگیا۔
دریں اثنا تامل ناڈو کے کرائم برانچ کرمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ نے ملزم گروناتھ میاپن، بالی ووڈ اداکار وندو دارا سنگھ اور ہوٹل مالک وکرم اگرووال کو تازہ سمن جاری کردیے ہیں، واضح رہے کہ وندو نے گذشتہ دنوں ٹی وی اسٹنگ آپریشن میں دعویٰ کیا تھا کہ آئی پی ایل کے تمام میچز فکسڈ ہوتے ہیں، اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ چیف سری نواسن نے کہاکہ معاملہ ابھی عدالت میں ہے لہٰذا میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، البتہ اتنا ضرور کہوں گا کہ کھیل کو بچانے کیلیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔