پروٹیز نے آسٹریلیا سے سیریز فتح پر نگاہیں مرکوز کرلیں تیسرے ٹیسٹ کا آج آغاز
ابتدائی سنچورین ٹیسٹ میں شکست کے بعد پورٹ ایلزبتھ میں کامیابی کی بدولت میزبان ٹیم نے سیریز 1-1 سے برابر کر دی
ابتدائی سنچورین ٹیسٹ میں شکست کے بعد پورٹ ایلزبتھ میں کامیابی کی بدولت میزبان ٹیم نے سیریز 1-1 سے برابر کر دی. . فوٹو: اے ایف پی/فائل
لاہور:
جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ ہفتے سے کیپ ٹائون میں شروع ہورہا ہے۔
ابتدائی سنچورین ٹیسٹ میں شکست کے بعد پورٹ ایلزبتھ میں کامیابی کی بدولت میزبان ٹیم نے سیریز 1-1 سے برابر کر دی، اب اس نے ٹرافی پر نگاہیں مرکوز کر لی ہیں، الویرو پیٹرسن کی واپسی متوقع ہے، اس وجہ سے ڈین ایلجرکے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی ہوگی، وین پارنیل کی گروئن انجری پر رورے کلینویلڈ کو موقع مل سکتا ہے، مہمان ٹیم میں تجربہ کار آل رائونڈر شین واٹسن کی واپسی کاامکان ہے، وہ پنڈلی کی انجری کے سبب ابتدائی2 میچز میں شریک نہیں ہوسکے تھے،اگر پروٹیز نے کیپ ٹائون ٹیسٹ جیت لیا تو یہ آسٹریلیا کیخلاف 1970 کے بعد ہوم گرائونڈ پر پہلی سیریز فتح ہوگی۔