اخبار فروشاں کے اسٹال تجاوزات کے زمرے میں نہیں آتےکمشنر

انجمن اخبار فروشاں کے لائسنس رکھنے والوں کا اسٹال نہیں ہٹایا جائے گا

کمشنر شعیب صدیقی سے اخبار فروش رہنما اقبال نون ، حمید ڈاڈا، عبدالستار ،چوہدری نذیر ،شفیق و دیگر ملاقات کررہے ہیں ۔فوٹو : ایکسپریس

KARACHI:
کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی سے مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کے وفد نے ملاقات کی۔


وفد میں مرکزی صدر محمد اقبال نون، جنرل سیکریٹری حمید ڈاڈا، فیڈریشن کے نائب صدر عبدالستار کارساز، مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری نذیر، پریس سیکریٹری شفیق بھائی، جوائنٹ سیکریٹری ناصر نثار شامل تھے کمشنر کراچی نے اخبارفروشوں کے مسائل غور سے سنے ، شہر میں پہلے سے قائم اخبار فروشوں کے اسٹالز کو تجاوزات کے زمرے سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے طے شدہ 4x4 فٹ کے کیبن اسٹالز جہاں صرف اخبارات ورسائل فروخت ہوتے ہیں اور صحیح جگہ پر نصب اور مرکزی انجمن اخبار فروشاں کے اجازت نامے لائسنس برائے اسٹالز رکھتے ہیں۔

ان کو نہیں ہٹایا جائے گا، اخبار فروش اس معاشرے کا حصہ اور آزادی صحافت کے علمبردار ہیں ،اقبال نون ،حمید ڈاڈا،عبدالستار کارساز اور دیگر نے کہا کہ کمشنر کراچی کو شہر کراچی کی رونق بحال کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، آپ کے اقدام سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ، کراچی کے اخبار فروش ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔
Load Next Story