تحقیق و علم کو بڑھانے میںجامعات کا ربط معاون ہوتا ہے ڈاکٹر قیصر

پاکستانی طلبا جامعہ مالایا آئیں اسکالر شپ فراہم کی جائیگی،ڈاکٹر گوتھ جاسمون

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹرمحمدقیصرنے کہاہے کہ تحقیقی وعلمی سرگرمیوں کے معیار کو بڑھانے میںغیر ملکی جامعات کے ساتھ ربط وتعلیمی تعاون بے حد معاون ثابت ہوتا ہے۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹرمحمدقیصرنے کہاہے کہ تحقیقی وعلمی سرگرمیوں کے معیار کو بڑھانے میںغیر ملکی جامعات کے ساتھ ربط وتعلیمی تعاون بے حد معاون ثابت ہوتا ہے۔


جامعہ کراچی اور ملائیشیا کی جامعہ مالایا ایشیا اور دنیا بھر میں بلند مقام رکھتی ہیں دونوں جامعات کا باہمی تعاون انھیں عالمی درجہ بندی میں مزید نمایاں مقام حاصل کرنے میں مدد دے گا ان خیالات کا اظہار شیخ الجامعہ نے ملائیشیا کی جامعہ مالایا کے وفد سے ایک ملاقات کے دوران کیا وفد جامعہ مالایا کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر گوتھ جاسمون کی سربراہی میں جامعہ کراچی کے دورے پر آیا تھا اس موقع پر شیخ الجامعہ مالایا نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان خصوصاً جامعہ کراچی سے بھی طلبا تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے لیے جامعہ مالایا آئیں اس سلسلے میں انھوں نے پیشکش کی کہ پاکستانی طلبا کو مکمل تعاون اور اسکالر شپ فراہم کی جائیگی ، ڈاکٹر محمد قیصر نے ان کے خیالات کوسراہا اور تعاون کا یقین دلایا، دونوں شیوخ الجامعہ نے اپنی جامعات کی یادداشتوںکا تبادلہ بھی کیا۔
Load Next Story