انگلش کوچز میک کولم بھی امیدواروں کی فہرست میں شامل

ای سی بی کے نئے ایم ڈی روب کی نے ٹیسٹ اور محدود اوورز فارمیٹ کیلیے الگ کوچز سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے

ای سی بی کے نئے ایم ڈی روب کی نے ٹیسٹ اور محدود اوورز فارمیٹ کیلیے الگ کوچز سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
انگلینڈ نے کوچنگ امیدواروں کی فہرست میں سابق کیوی بیٹر برینڈن میک کولم کو بھی شامل کرلیا۔


ای سی بی کے نئے ایم ڈی روب کی نے ٹیسٹ اور محدود اوورز فارمیٹ کیلیے الگ کوچز سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے، ٹیسٹ کیلیے گیری کرسٹن فیورٹ ہیں۔

برینڈن میک کولم سردست آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ہیڈ کوچ ہیں۔
Load Next Story