آفات اور سانحات سے نجات کیلیے توبہ استغفار کرنا چاہیے
ہمیں اپنے اخلاق کردار پر غور کرکے خلوص دل سے اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرنی چاہیے
مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ بلدیہ ٹائون میں آتشزدگی کے واقعے میں پوری قوم کو اس نازک گھڑی میں متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کرنی چاہیے۔ فوٹو: فائل
علمائے کرام نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ قدرتی آفات، حادثات و سانحات سے نجات کیلیے اللہ تعالیٰ سے سلامتی و عافیت کی دعائیں مانگیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ بلدیہ ٹائون میں آتشزدگی کے واقعے میں 250سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کا المیہ انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے، پوری قوم کو اس نازک گھڑی میں متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کرنی چاہیے، حکومت کو متاثرہ خاندانوں کی بھرپور مالی مدد کرنی چاہیے اور ایسے سانحات سے بچنے کیلیے قوانین بنائے جائیں اور انتظامات کیے جائیں کہ ایسے دلخراش واقعات پیش نہ آئیں، انھوں نے کہا کہ آفات، حادثات و سانحات سے نجات کیلیے اللہ تعالیٰ سے سلامتی، عافیت و امان کی دعائیں مانگنی چاہیے۔
اس موقع پر پوری قوم کو متحد ہوکر اس امتحان کا مقابلہ کرنا چاہیے، ہمیں اس نازک گھڑی میں سیاسی اختلافات کو بھلا دینا چاہیے،شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ لادین حکمرانوں کی وجہ سے قوم مختلف طرح کی آزمائشوں اور آفات کا شکار ہوتی ہے ہمیں اپنے اخلاق کردار پر غور کرکے خلوص دل سے اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرنی چاہیے، بے وقت بارشیں، زلزلے اور قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کی علامات ہیں۔
ہم ایک عشرہ سے آفات کا شکار ہیں اس کا مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سے ناراض ہیں، جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ حافظ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا کہ قوم کو اللہ تعالیٰ سے توبہ استغفار کرنا چاہیے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے قدرتی آفات، حادثات اور سانحات ہمارے اعمال کا نتیجہ ہیں، ممتاز عالم دین خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ قدرتی آفات و حادثات سے بچنے کیلیے ہمیں اللہ تعالی کے حضور گڑگڑاکر دعائیں مانگنی چاہئیں اور توبہ استغفار کرنا چاہیے۔