کراچی یونیورسٹی سے گرفتار 2 ملزموں کا عدالتی ریمانڈ

سب انسپکٹر کے قتل میں ملزم فتح محمد کا عدالت نے 14 روز کا جسمانی ریمانڈ دیدیا

سب انسپکٹر کے قتل میں ملزم فتح محمد کا عدالت نے 14 روز کا جسمانی ریمانڈ دیدیا۔فوٹو:فائل

دہشت گردی کی عدالت نے کراچی یونیورسٹی سے گرفتار کالعدم تنظیم کے 2ملزموں کو 8 مارچ تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


ہفتے کوملزم حسان شجاع اور جنید عالم کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد سی آئی ڈی پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیم رضا بلوچ کے روبرو پیش کیا،عدالت میں تفتیشی افسر فیاض قادری نے بتایا کہ ملزمان سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے اور اگلی سماعت پر مقدمے کا چالان پیش کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان آئی ٹی کے ماہر اور انھوں نے کراچی میں دہشت گردی کا بہت بڑا نیٹ ورک قائم کرنے کی کوشش کی تھی دریں اثنا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سب انسپکٹر کے قتل میں ملوث ملزم فتح محمد کو 14دن کے جسمانی ریمانڈ پر اسپیشل کرائم برانچ کے حوالے کردیا، پولیس کے مطابق ملزم تھانہ سعید آباد کی حدود میں سب انسپکٹر مختار احمد گھمن کے قتل میں ملوث ہے ،مخبر خاص کی نشاندہی پر تھانہ ماڑی پور کی حدود سے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔
Load Next Story