فور جی سروسز سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی انوشہ رحمن
98 فیصد آبادی کو تھری وفورجی اور ایل ٹی ای سے براڈبینڈ تک رسائی دی جاسکتی ہے، انوشہ رحمان
98 فیصد آبادی کو تھری وفورجی اور ایل ٹی ای سے براڈبینڈ تک رسائی دی جاسکتی ہے، انوشہ رحمان فوٹو: فائل
وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور فور جی سروسز کے آغاز سے اس شعبے میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 98 فیصد پاکستانی آبادی کو براڈبینڈ تک تھری جی، فورجی اور ایل ٹی ای کے ذریعے رسائی دی جا سکتی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی آبادی کا 60 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جس سے براڈ بینڈ کی خدمات فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو بڑی تعداد میں صارفین دستیاب ہونگے۔