سماعت ملتوی ہونے پر ملزم کی عدالت میں ہنگامہ آرائی
عدالت کا ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور آئندہ کورٹ میں پیش نہ کرنے کی ہدایت
عدالت کا ملزم کیخلاف دہشت گردی ایکٹ میں مقدمہ درج کرنے کا حکم اور ملزم کو آئندہ کورٹ میں پیش نہ کرنے کی جیل حکام کو ہدایت دی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل
اسلحہ ایکٹ کے الزام میں ملوث ملزم کے مقدمے میں گواہ کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے پر ملزم رضوان ولد رمضان کی عدالت میں ہنگامہ آرائی۔
عدالت کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، منع کرنے پر ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو تھپڑ مارے، عدالت کا ملزم کیخلاف دہشت گردی ایکٹ میں مقدمہ درج کرنے کا حکم اور ملزم کو آئندہ کورٹ میں پیش نہ کرنے کی جیل حکام کو ہدایت دی ہے، تفصیلات کے مطابق بدھ کو جیل حکام نے اسلحہ ایکٹ کے الزام میں ملوث ملزم رضوان کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی حلیم احمد کے روبرو پیش کیا تھا، اس موقع پر پبلک پراسیکیوٹر محمد علی خان نے گواہ کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی، فاضل عدالت نے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی۔
جس پر ملزم نے عدالت کے دروازے اور دیوار پر اپنا سر مارا، عدالت کو دھمکیاں دیں، ڈیوٹی پر تعینات کورٹ پولیس کے اہلکار اﷲ بخش نے اسے منع کیا جس پر ملزم نے اہلکار کو عدالت میں تھپڑ مارے، فاضل عدالت نے تھانہ سٹی کورٹ کے ایس ایچ او کو طلب کیا اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا، عدالتی حکم پر تھانہ سٹی کورٹ نے ملزم کیخلاف دہشت گردی کی ایکٹ کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، استغاثہ کے مطابق ملزم کیخلاف تھانہ زمان ٹائون میں اسلحہ ایکٹ کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔