بنگالیوں اور برمیوں کیساتھ زیاتیاں بند کی جائیں سنی تحریک

پولیس اورنادرا کا عملہ محب وطن بنگالیوں سے رشوت وصول کررہا ہے،اراکین رابطہ کمیٹی

پولیس اورنادرا کا عملہ محب وطن بنگالیوں سے رشوت وصول کررہا ہے،اراکین رابطہ کمیٹی۔ فوٹو : آن لائن/فائل

سنی تحریک کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے پولیس اور نادرا کے عملے کی ملی بھگت اور کراچی میں پیدا ہونے والے بنگالیوں و برمی سمیت دیگر پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈز کے حصول میں رکاوٹیں ڈالے جانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


ڈاکس تھانہ محب وطن بنگالیوں سے بھاری رشوت لینے کیلیے انہیں بلاجواز گرفتار کرکے بھاری رشوت وصول کررہا ہے ،آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی فوری نوٹس لیں ،پولیس کی وردی کو بدنام کرنیوالوں کے خلاف محکمہ جا تی کاروائی عمل میں لائی جائے ،چیئرمین نادرا محب وطن بنگالیوں کو تاریک وطن بنانے کا فوری نوٹس لیں، نادرا میں موجو د کالی بھیڑوں کے خلاف فی الفور کارروائی کرکے بنگالی عوام کو نادرا میں موجود راشی افسران سے نجات دلائی جائے، رہنمائوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں پیدا ہونے والے ان افراد کو کارڈز جاری نہیں کیے گئے، پولیس اور نادرا انتظامیہ کی جانب سے ان سے بھاری رشوت طلب کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر محمدی کالونی (مچھرکالونی )سے آئے ہوئے بنگالی قوم کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

وفد کی قیادت مولانا احمد حسین مجددی کررہے تھے وفد میں عمران عطاری ،عبدالشریف نورانی ،مجیب قادری ،خلیل احمد ،جمال حسین ،شاہ جہان ،محسن قادری ،شمس الدین ،رشید غازی سمیت دیگر بھی موجود تھے ، وفد کے ارکان نے مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ ان کے باپ دادا پاکستان بننے کے بعد سے پاکستان میں آباد ہیں اور وہ یہیں پیدا ہوئے ہیں لیکن انہیں صرف ان کی زبان پر پاکستانی تسلیم نہیں کیا جاتا اور پیدائشی سرٹیفکیٹ، تعلیمی اسناد اوروالدین کے شناختی کارڈز بھی دکھائے جانے کے باوجود ان کے شناختی کارڈز نہیں بنائے جارہے ہیں،انھوںنے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اورنادرا کا عملہ ملی بھگت کرکے ان سے لاکھوں روپے رشوت طلب کررہا ہے،رشوت نہ دینے پر پولیس کی جانب سے انہیں غیر ملکی اورغیرقانونی پناہ گزین قرار دے کر گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،سنی تحریک کے رہنمائوں نے کہا کہ اگر ناانصافیوں کا ازالہ نہ کیا گیا تو پی ایس ٹی اس پر بھرپور احتجاج کرے گی اور ان تمام آبادیوں میں جہاں پاکستانی بنگالی اور برمی آباد ہیں دھرنے دئیے جائیں گے۔
Load Next Story