دورۂ ویسٹ انڈیز انگلش ٹیم آغاز میں ہی ناکامی کا شکار ہوگئی
مائیکل لمب کی ڈیبیو پر سنچری رائیگاں، دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا
مائیکل لمب کی ڈیبیو پر سنچری رائیگاں، دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔فوٹو:فائل
انگلش ٹیم دورئہ ویسٹ انڈیز کے آغاز میں ہی ناکامی کا شکار ہوگئی، میزبان نے پہلا ون ڈے15رنزسے جیت کر3 میچزکی سیریز میں برتری حاصل کرلی۔
دوسرا مقابلہ اتوار کو ہو گا، جمعے کی شب ابتدائی میچ میں مہمان ٹیم6 وکٹ پر 256 رنز تک محدود رہی، مائیکل لمب کی ڈیبیو پر سنچری رائیگاں گئی۔ تفصیلات کے مطابق 270 رنز کا تعاقب کرنے والے انگلینڈ نے 37 اوورز میں 2وکٹ پر 180رنزبناکرفتح کا امکان روشن کیا، لمب نے معین علی کے ہمراہ پہلی وکٹ کے لیے96 رنزکی عمدہ شراکت بنائی، معین (44) کو ڈیوائن اسمتھ نے لانگ آن پر نارائن کا کیچ بنوایا، لیوک رائٹ (1) جلد میدان بدر ہوگئے۔
سیمی کی گیند پر ڈیوائن براوو نے کیچ لیا،جنوبی افریقی نژاد 34 سالہ بیٹسمین لمب نے7 چوکوں اور2 چھکوںکی مدد سے106رنز اسکور کیے، رامپال کی گیند پر براوو نے آسان کیچ تھام کر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا، بین اسٹوکس(5) کونارائن نے بولڈ کیا، 205 کے ٹوٹل پرجوئے روٹ (37) بھی نارائن اور رامدین کے گٹھ جوڑ کا شکار بنے،جوز بٹلر12 رنز بناکرڈیوائن براوو کی گیند پر جیسن ہولڈر کے ہاتھوں کیچ ہوئے،کیریئر کا 100 واں ون ڈے کھیلنے والے روی بوپارا 23 اور ٹم بریسنن14 پرناٹ آئوٹ رہے، اس سے قبل میزبان ٹیم نے 6 وکٹ پر 269رنز بنائے تھے، لینڈل سمنز65،ڈیوائن براوو 87 ناٹ آئوٹ اور ڈیرن سیمی 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔