تیسرا ٹیسٹ مائیکل کلارک پروٹیز اٹیک کے سامنے دیوار بن گئے
ناقابل شکست 161 رنز، ٹیم کا مجموعہ 7 وکٹ پر 494 ہوگیا، اسمتھ 84 پر موجود
پال ڈومنی کے لیے ہیٹ ٹرک کا چانس، اب تک چار کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کرچکے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک پروٹیز اٹیک کے سامنے دیوار بن گئے، ناقابل شکست 161 رنز بناکر ٹیم کو 7 وکٹ پر 494 رنز تک پہنچادیا۔
اسٹیون اسمتھ 84 رنز پر آئوٹ ہوئے، بارش کی وجہ سے دوسرے روز صرف 40 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا، آخر میں دو وکٹیں اڑانے والے پال ڈومنی کیلیے ہیٹ ٹرک کا چانس ہے، اب تک 4 وکٹیں لے چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹ پر 494 رنز بنائے تھے کہ بارش ہوگئی کافی دیر انتظار کے بعد امپائرز نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کا اعلان کردیا۔ اس وقت کپتان مائیکل کلارک 161 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے جبکہ دوسرے اینڈ پر ریان ہیرس 4 رنز کے ساتھ موجود تھے۔ اچھے آغاز کے باوجود بارش نے کینگروز کے پلان کو کافی متاثر کیا ہے کیونکہ اب میچ کے صرف تین دن باقی اور ابھی تک جنوبی افریقہ نے ایک بار بھی بیٹنگ نہیں کی ہے۔ سیریز جیتنے کیلیے دونوں ہی ٹیموں کو اس میچ میں فتح کی ضرورت ہے۔
کینگروز نے دن کا آغاز 331 رنز 3 وکٹوں سے کیا، کلارک نے اپنے اسکور کو 99 سے 100 تک پہنچانے کیلیے 25 بالز کا سامنا کیا اور فلینڈر کو کور کی جانب چوکا جڑ کر سنچری مکمل کی، 401 رنز پر اس جوڑی کا خاتمہ ہوا جب اسٹیون اسمتھ 84 کے انفرادی اسکور پر ڈین ایلجر کی گیند پر بولڈ ہوگئے، ان کے اور کلارک کے درمیان چوتھی وکٹ کیلیے 182 رنز کی شراکت ہوئی، چھٹے نمبر پر بیٹنگ کیلیے آنے والے شین واٹسن نے 32 بالز پر 40 رنز بنائے، انھوں نے مختصر اننگز میں تین چھکے جڑنے کے ساتھ دو چوکے بھی لگائے اور اسی تیز رفتاری میں ڈومنی کی گیند پر آملا کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ بارش سے قبل پال ڈومنی نے آسٹریلیا کو گہری چوٹ پہنچائی جب انھوں نے پانچویں بال پر بریڈ ہیڈن (13) کو میدان بدر کیا، ان کا کیچ بھی آملا نے تھاما جبکہ اگلی گیند پر مچل جونسن کو صفر پر کاٹ بی ہائنڈ کرادیا، اب اگر آسٹریلیا تیسرے روز بیٹنگ جاری رکھتا ہے تو ڈومنی کو ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے لیے اپنی پہلی گیند پر وکٹ لینا ہوگی اور اگر آسٹریلیا اننگز ڈیکلیئر کردیتا ہے تو پھر ڈومنی کو اگلی اننگز کا انتظار کرنا ہوگا۔