ایکاپلکو اوپن ٹینس سبولکوا 1 برس بعد ٹائٹل جیتنے میں سرخرو
ومبلڈن فائنلسٹ سلواکین پلیئر نے فائنل میں کرسٹینا میک ہیل کو ٹھکانے لگادیا، اینڈرسن
سائو پائولو اے ٹی پی سیمی فائنلز میں ٹاپ سیڈ جرمن پلیئر انجرڈ، اطالوی پلیئر پائولو لورینزی فتحیاب، بیلوسی کو فیڈریکو نے شکست دے دی۔ فوٹو: فائل
ایکاپلکو اوپن ٹینس کی ویمنز سنگلز ٹرافی ڈومنیکا سبولکووا نے جیت لی، انھوں نے فائنل میں امریکی حریف کرسٹینا میک ہیل کو مات دی، یہ ان کے کیریئر کا چوتھا ٹائٹل رہا۔
اس سے قبل انھوں نے 2013 میں اسٹینفورڈ پر چیمپئن بننے کا اعزاز پایا تھا، مینز فائنل میں بلغاریہ کے گریگور دیمیتروف نے جنوبی افریقی حریف کیون اینڈرسن کو پچھاڑ کر ٹائٹل اپنے قبضے میں کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایکاپلکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ڈومنیکا سبولکووا اور گریگور دیمیتروف نے ٹائٹلز جیت لیے، ویمنز سنگلز کے فیصلہ کن معرکے میں ٹاپ سیڈ سلواکین پلیئر اور آسٹریلین اوپن کی فائنلسٹ ڈومنیکا سبولکوا نے امریکی حریف کرسٹینا میک ہیل کے کیریئر کا پہلا ٹائٹل جیتنے کا ارمان خاک میں ملادیا، ان کی جیت کااسکور 7-6(7/3)،4-6 اور6-4 رہا، سبولکوا نے کیریئر کا چوتھا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کیا، تاہم وہ 2013 میں اسٹینفورڈ کے بعد پہلی مرتبہ چیمپئن بننے میں کامیاب ہوئیں، رواں برس سیزن کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں بھی انھوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، تاہم ٹرافی مقابلے میں انھیں تجربہ کار چینی پلیئر لینا کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہاتھا۔
کرسٹینا سے موجودہ فائنل کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ یہ مقابلہ بھی بہت سخت رہا، میں واقعی تھک گئی تھی، مجھے ان کیخلاف ذہنی اور جسمانی طور پر شدید دبائو پہنچا، انھوں نے کرسٹینا کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاشبہ بہت جارحانہ انداز سے کھیلی اور دوسرا سیٹ جیت کر مقابلے میں واپسی کی کوشش بھی کی لیکن تیسرے سیٹ میں بازی میرے ہاتھ رہی جس کا سبب میرا تجربہ تھا، 21 سالہ کرسٹینا عالمی درجہ بندی میں سردست 70ویں پوزیشن پر ہیں، وہ پہلی مرتبہ کسی ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہیں، اس سے قبل ان کی بہترین پرفارمنس کیوبک ویمنز ٹینس کے سیمی فائنلز میں دو مرتبہ رسائی تھی، انھوں نے کہا کہ مجھے یہ مقابلہ جیت نہیں پانے پر کچھ افسوس ہے، لیکن اسی کے ساتھ میں بھی سبولکوا کو ان کی فتح پر مبارکباد پیش کروں گی، وہ بہت اچھی پلیئر ہیں اور انھوں نے اختتام تک میرا بھرپور مقابلہ کرکے اس کو ثابت بھی کیا، میں نے اس مقابلے میں بہت کچھ سیکھا۔
ویمنزڈبلز میں کرسٹینا میلڈینووک اور غالینا ووسکوبیوا نے میدان مارلیا، انھوں نے فائنل میں پیٹرا سیٹکوسکوا اور ایویٹا میلزر کیخلاف 6-3،2-6 اور10-5 سے کامیابی پائی۔مینز سنگلز فائنل میں گریگور دیمیتروف نے جنوبی افریقی پلیئر کیون اینڈرسن کو 7-6(7/1)،3-6 اور 7-6(7/5) سے شکست دی، ڈبلز فائنل میں کیون اینڈرسن اور میتھیو ایبڈن نے فلکیانو لوپز اور میکس میرنائی کی جوڑی کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-3،6-3 سے زیر کرلیا ۔دوسری جانب سائو پائولو مینز ٹینس کے سیمی فائنلز میں اطالوی پلیئر پائولو لورینزی نے ٹاپ سیڈ جرمن پلیئر ٹامی ہاس کے 6-3 اور3-2 کے اسکور پر ریٹائرڈ ہوجانے پر ٹرافی میچ میں جگہ بنالی، دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے فیڈریکو ڈیلبونیز نے برازیلین پلیئر تھامس بیلوسی کو 6-4،6-7(5/7) اور 6-4 سے قابو کرلیا۔