نائیجیریا القاعدہ شدت پسندوں کا گاؤں پر حملہ 39 افراد جاں بحق

فوجی وردیوں میں ملبوس درجنوں شدت پسندوں نے لوگوں پر راکٹ فائر کیے‘ گرینیڈ پھینکے اور پھر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فوجی وردیوں میں ملبوس درجنوں شدت پسندوں نے لوگوں پر راکٹ فائر کیے‘ گرینیڈ پھینکے اور پھر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فوٹو: فائل

نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقہ میں القاعدہ تنظیم بوکوحرام کے شدت پسندوں کے ایک گائوں پر حملے میں39 افراد کو قتل کردیا گیا' مقامی افراد کے مطابق لوگ نماز کی تیاری کر رہے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔


اطلاعات کے مطابق شورش زدہ شہر میدوگوری سے 50 کلو میٹر دور مینوک گائوں میں شام 7 بجے کے قریب فوجی وردیوں میں ملبوس درجنوں شدت پسندوں نے دھاوا بول دیا' لوگوں پر راکٹ فائر کیے' گرینیڈ پھینکے اور پھر کلاشنکوفوں سے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ مقامی باشندے یحییٰ عمر نے بتایا کہ اس حملے میں مارے جانیوالوں کی صبح ہی تدفین کی گئی جبکہ حملہ آوروں نے پورا گائوں تباہ کردیا۔ ایک اور شہری عبداللہ گانا نے بھی ایسا ہی بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ہم پہلے بم دھماکوں کے مرحومین کے سوگ میں تھے کہ بوکوحرام نے یہ کارروائی کر دی۔ قبل ازیں ایک دن قبل ہفتے کے روز بھی میدوگوری میں ایئرپورٹ کے قریب ایک بازار میں بم دھماکے میں 35 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
Load Next Story