قوم پرستوں کی ہڑتال حیدرآباد میں ہائی الرٹ نفری بڑھا دی گئی

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ ،شرپسندوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت.

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ ،شرپسندوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

جمعرات کو قوم پرستوں کی ہڑتال کی اپیل کے باعث ایس ایس پی حیدرآباد پیر فرید جان سرہندی کے حکم پر بدھ کی شام سے ضلع بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کر کے حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے۔


شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں سمیت اہم و حساس مقامات پر پولیس کی نفری میں اضافہ کر کے سختی سے چیکنگ شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام نے تمام ماتحت پولیس افسران کو جمعرات کے روز ہڑتال کی اپیل پر ہر حال میں امن و امان قائم رکھنے اور شر پسندوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Load Next Story