اقوام متحدہ ٹیم کا پاکستان آنا مناسب نہیں عبداللہ ہارون

پاکستان امریکا کا ہدف ہے، چین اور عربوں کی مدد سے ایشا بلاک مضبوط بنایا ہائے، گفتگو.

حيدرآباد: اقوام متحدہ ميں پاكستان كے مستقل مندوب عبداللہ حسين ہارون لطيف آباد ميں سماجي تنظيم كے رہنما راشد خانزادہ كي رہائشگاہ پر ميڈيا سے بات چيت كر رہے ہيں۔ فوٹو: ایکسپریس

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ ایوان کی موجودگی میں رات کی تاریکی میں بلدیاتی آرڈیننس کا اجراجمہوریت کیخلاف ہے۔


میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کا معاملہ ہوتے ہوئے اقوام متحدہ کی ٹیم کا وزارت خارجہ کی دعوت پر پاکستان آنا غیر مناسب عمل ہے ہمیں اپنے معاملات خود حل کرنا ہونگے، امریکا کی غلامی کے بجائے ہمیں آزادانہ داخلی، خارجی اور معاشی پالیسی بنانی چاہیے، امریکا اور برطانیہ خود خسارے میں ہیں پاکستان کو ان کے بجائے چین اور عرب ممالک کی جانب دیکھنا اور ایشیا بلاک کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ امریکا افغانستان میں خلق اور پرچم مجاہدین کو یکجا کر کے ڈھائی لاکھ فوج بے مقصد نہیں بنا رہا، اس کا مقصد جہاں اپنے مفادات حاصل کرنا ہے، وہیں پاکستان بھی اس کے ہدف میں شامل ہے۔ہمیں کشکول توڑنا ہو گا اور اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ملک کو ترقی دینا ہوگی۔

امریکا نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے کو کھیل بنا لیا ہے اور حکومت پاکستان نے حسین حقانی کو ڈاکٹر عافیہ کے کیس کے حوالے سے 2ملین ڈالرز دیے تھے، لیکن ان کا کوئی حساب نہیں دیا گیا۔ بجلی کے بحران کے باعث کاروبار بری طرح متاثر ہے۔ کوئلے کے ذخائر ہونے کے باوجود بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا، جس کے نتیجے میں عوام ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں اور ان حالات کو دیکھتے ہوئے ملک کے مستقبل میں اندھیرا دکھائی دیتا ہے۔
Load Next Story