ایشیا کپ میں پاکستان کی تاریخی فتح
پاکستان نے بھارت کو ہرا کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے اور انشا اﷲ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی پاکستان ہی جیتے گا
بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح پر ملک بھر میں شائقین نے زبردست جشن منایا، نوجوان پاکستان زندہ بادہ، بوم بوم آفریدی زندہ بادہ کے نعرے لگاتے اور بھنگڑے ڈالتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے.فوٹو:اے ایف پی
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے اپنے روایتی حریف بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر بدامنی کی ستائی قوم میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔یوں آسٹریلیا ، انگلینڈ اور بھارت پر مشتمل ''بگ تھری'' کے سب سے 'بڑے چوہدری' کو شکست دے کر پاکستانی ٹیم نے ثابت کردیا ہے کہ ہم وہ قوم ہیں جو مکارانہ سازشوں اور جوڑ توڑ سے نہیں بلکہ اپنی قابلیت ، پروفیشنلزم ، اور کمٹمنٹ کے ساتھ دنیائے کرکٹ میں اپنا نام قائم رکھے ہوئے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ کھیلوں کے مقابلے میں کرکٹ اور خاص کر پاک بھارت میچ ان لوگوں کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرلیتا ہے جو عموماً گیمز کا شوق نہیں رکھتے اور جب بات روایتی حریف سے مقابلے کی ہو تو اپنی ٹیم کی فتح ہر پاکستانی کی خواہش ہوتی ہے۔ قومی ٹیم نے اپنی جیت سے اس تاثر کو بھی زائل کیا کہ وہ پریشر میں آکر جیتا ہوا میچ ہار جاتی ہے ۔ آفریدی فیکٹر نے دمِ ِآخر بھارتی ٹیم پر نفسیاتی جادو کردیا ۔ پاک بھارت کے درمیان ہونے والے اس میچ میں قومی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے میں 246 کا ہدف 49.4 اوورز میں 9 وکٹ گنوا کر 249 رنزکی صورت میں حاصل کرلیا، روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ میچ کے 2 اختتامی اوور میں اپنے عروج پر پہنچ گیا، اور جب ایک ساتھ پاکستان کی دو وکٹیں گرگئیں تو شائقین تقریباً مایوس ہوچکے تھے لیکن شاہد آفریدی کے لگاتار دو چھکوں نے نہ صرف فتح کی نوید سنائی بلکہ شارجہ میں جاوید میاندار کے لگائے گئے یادگار چھکے کی یاد بھی تازہ کردی جس میں حسن اتفاق سے ہدف 246 ہی تھا۔ سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم نے بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی ہے، گرین شرٹس کو اعزاز کے دفاع میں کامیابی ہوگی۔ پاکستانی کے فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا درست ہے کہ پاکستان کے لیے یہ فائنل ہی تھا۔
بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح پر ملک بھر میں شائقین نے زبردست جشن منایا، نوجوان پاکستان زندہ بادہ، بوم بوم آفریدی زندہ بادہ کے نعرے لگاتے اور بھنگڑے ڈالتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی، لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، پشاور، حیدرآباد اور میرپورخاص سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں لوگوں نے پاکستان کی جیت کی خوشی میں آتشبازی کی جب کہ کچھ مقامات پر ہوائی فائرنگ کرکے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر کچھ افسوسناک واقعات بھی پیش آئے اور اس ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ حیدرآباد، پشاور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں درجنوں لوگ زخمی ہوگئے۔ خوشی کے موقع پر اس طرح کا مظاہرہ یقیناً غیر دانشمندانہ ہے۔میڈیا کے نامور دانشور اور فلسفی مارشل میکلوہن کا یہ کہنا سچ ثابت ہوا کہ گیمز عوامی آرٹ ہیں جو قوموں کی نفسیاتی کیفیت ،ان کے عمل اور ردعمل کو ایک ہی لمحہ میں یکجا کردیتے ہیں، کارپوریٹ زندگیوں میں ٹینشن ختم ہوجاتی ہے۔ وہ کھیلوں کو وفادار ماڈلز قراردیتا ہے ۔ بلاشبہ بھارت کے خلاف فتح سے پاکستانی عوام نے اپنے اجتماعی جوش وخروش کا برملا اظہار کیا ہے ۔
شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو ہرا کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے اور انشا اﷲ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی پاکستان ہی جیتے گا اور یہ بات ثابت کردے گا کہ بھارت نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر جس طرح کرکٹ پر قبضے کی کوشش کی ہے وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی دیکھ لے، بھارتی ٹیم میں اپنے کھیل کی بدولت دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کی اہلیت نہیں ہے اسی لیے اس کا بورڈ منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر وزیراعظم میاں نواز شریف، متحدہ کے قائد الطاف حسین، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک، بلاول بھٹو زرداری، اویس مظفر، سید قائم علی شاہ، ڈاکٹر عشرت العباد خان شرجیل میمن، شاہی سید اور دیگر رہنماؤں نے بھارت کو ہرانے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اس عظیم فتح پر پوری پاکستانی قوم اپنی ٹیم کے ساتھ ہے۔