ٹیکس چوری ڈی جی آئی آئی کے اختیارات میں اضافہ متوقع
اسیسمنٹ آرڈر جاری، پراسیکیوشن اور گرفتار کرنے کے اختیارات دینے کا فیصلہ ہوگیا
ایف بی آر نے 3 ڈرافٹ نوٹیفکیشنز توثیق کیلیے لا ڈویژن بھجوادیے، چند روز میں اجرا کا امکان۔ فوٹو : فائل
KARACHI:
وفاقی حکومت نے ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کو ٹیکس چوروں کے خلاف اسیسمنٹ آرڈر جاری کرنے، پراسیکیوشن اورگرفتار کرنے کے اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی طرف سے آئندہ چند روز میں 3 نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے۔
ایف بی آر کے سینئر افسر نے گزشتہ روز ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس،سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چوری روکنے کے لیے 3 نوٹیفکیشن کے مسودے تیار کر کے توثیق کے لیے لا ڈویژن کو بھجوادیے ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ چند روز میں یہ تینوں نوٹیفکیشن جاری کردیے جائیں گے جس کے بعد ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کے افسران کو انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے کیسوں میں ٹیکس نادہندگان و ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے اختیارات حاصل ہوجائیں گے۔
ان نوٹیفکیشنز کے اطلاق کے بعد ڈی جی انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کو کمشنر ان لینڈ ریونیو کے طور پر بھی کام کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے اور وہ بطور کمشنر ان لینڈ ریونیو انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے کیسوں میں نوٹس جاری کرنے کے علاوہ قانون کے مطابق اسیسمنٹ آرڈر جاری کرسکیں گے اور ان آرڈرز پر عملدرآمد کے لیے انفورسمنٹ بھی کرسکیں گے۔
علاوہ ازیں ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کے افسران کو ٹیکس چوری میں ملوث لوگوں کے خلاف پراسیکیوشن کے علاوہ گرفتار کرنے کے بھی اختیارات ہوں گے تاہم ان اختیارات کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے بھی میکنزم وضع کیا جارہا ہے جس کے تحت ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو کو ہدایات جاری کر کے انھیں اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ وہ غیر جانبدارانہ طور پر صرف ان ہائی پروفائل کیسوں میں ان اختیارات کو استعمال کریں گے جہاں بھاری ریونیو شامل ہوگا، اس کے علاوہ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو کے مد مقابل کوئی متوازی ادارہ قائم نہ ہوجائے اور ایک ہی کیس میں دونوں ادارے تحقیقات نہ کریں۔