قوانین کی خلاف ورزیوں پر 18 لسٹڈ کمپنیوں کیخلاف آرڈر جاری

فروری میں 2 کمپنیوں کو جرمانے،1 کی رجسٹریشن معطل اور کئی کو تنبیہ کی گئی، ایس ای سی پی

فروری میں 2 کمپنیوں کو جرمانے،1 کی رجسٹریشن معطل اور کئی کو تنبیہ کی گئی، ایس ای سی پی فوٹو: فائل

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) کی طرف سے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی بہتر بنانے اور حصص کے لین دین میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اسٹاک مارکیٹ کی موثر نگرانی کی جا رہی ہے۔


سیکیورٹیز اور کارپوریٹ قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسٹاک مارکیٹ میں لین دین کرنے والی 18 کمپنیوں کے خلاف آرڈر جاری کر دیے۔ ایس ای سی پی کے سیکیورٹیز مارکیٹ ڈویزن کی جانب سے یہ نوٹسز اور آرڈرفروری میں جاری کیے گئے، ایس ای سی پی کی ٹیم کی آن سائٹ انسپیکشن میں مناکوسیکیورٹیز کو 2001 کے بروکرز اینڈ ایجنٹ رجسٹریشن قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جس پر کمپنی کی انتظامیہ کو تنبیہ کی گئی اور 25 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ٹورس سیکیورٹیز اور اے ایچ ایم سیکیورٹیز کی انتظامیہ کو بھی تنبیہ کی گئی، ایک اور حکم نامے کے تحت سرمایہ کاروں کی اجازت کے بغیر حصص کے لین دین کرنے اور منافع کی ادائیگی نہ کرنے پر لاہور اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ' ہائی لنک کیپٹل کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی۔

1998 کے سی ڈی سی ایکٹ کی سیکشن 28 کی خلاف ورزی پر نیشنل ایکویٹی لمیٹڈ پر 5 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا، فروری میںکیپٹل مارکیٹ کی ترقی کیلیے حس کول پٹرولیم کو 20 ملین آرڈنیری شیئرز انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز کوجاری کرنے کی اجازت دی گئی ، مزید برآں سرمایہ کاروں کی 10 شکایات کو بھی کامیابی سے نمٹایا گیا، مارکیٹ کی موثر نگرانی اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے ایس ای سی پی ہمہ وقت مستعد ہے، قوانین پر عمل درآمد سرمایہ کاروں کے اپنے مفاد میں ہے اور انضباطی افعال سے مارکیٹ میں استحکام پیدا ہوا ہے اور اس کی کاردکردگی بڑھی ہے۔
Load Next Story