پاکستان سے شکست پر سابق بھارتی کرکٹرز کے تن بدن میں آگ لگ گئی
پلیئرز نے بھرپور پریکٹس نہیں کی، ہلکی پھلکی ٹریننگ سے کبھی اہم میچز نہیں جیتے جاسکتے، سنیل گاوسکر
پلیئرز نے بھرپور پریکٹس نہیں کی، ہلکی پھلکی ٹریننگ سے کبھی اہم میچز نہیں جیتے جاسکتے، سنیل گاوسکر فوٹو: اے ایف پی/فائل
لاہور:
ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں اپنی ٹیم کی ایک وکٹ سے شکست پر سابق بھارتی کرکٹرز کے تن بدن میں آگ لگ گئی۔
سابق کپتان سنیل گاوسکر نے کہاکہ ٹیم کا اس ایونٹ کیلیے ہوم ورک ہی درست نہیں تھا جس کا نقصان اٹھانا پڑا، پلیئرز نے بھرپور پریکٹس نہیں کی، ہلکی پھلکی ٹریننگ سے کبھی اہم میچز نہیں جیتے جاسکتے، پاکستان سے میچ سے قبل ویرت کوہلی اور شیکھر دھون نے پریکٹس میں حصہ ہی نہیں لیا اور اس کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی، سابق وکٹ کیپر نیان مونگیا نے کہا کہ ٹاپ آرڈر حد سے زیادہ خود اعتمادی کا شکارہوگیا تھا اس لیے ناکامی کا سامنا کرناپڑا۔