بھارتی ٹیم پر ایشیا کپ کے فائنل کا دروازہ تقریباً بند

بلو شرٹس کو آگے جانے کیلیے افغانستان پر بھاری فتح کیساتھ پاکستان پر بنگال ٹائیگرز کی کامیابی بھی درکار ہوگی۔

بلو شرٹس کو آگے جانے کیلیے افغانستان پر بھاری فتح کیساتھ پاکستان پر بنگال ٹائیگرز کی کامیابی بھی درکار ہوگی۔ فوٹو: بی سی سی آئی

بھارتی ٹیم پر ایشیا کپ کے فائنل کا دروازہ تقریباً بند ہوگیا، کپتان ویرت کوہلی کی امیدیں اب بھی اگر اور مگر پر ٹکی ہوئی ہیں۔


بلو شرٹس کو آگے جانے کیلیے افغانستان پر بھاری فتح کیساتھ پاکستان پر بنگال ٹائیگرز کی کامیابی بھی درکار ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں اتوار کو آخری اوور میں شاہد آفریدی نے لگاتار2 چھکے جڑکر بھارتی ٹیم پر فائنل کا دروازہ تقریباً بند کردیا لیکن کرکٹ بائی چانس ہونیکی وجہ سے مدھم سی امید برقرار ہے،اسکے فائنل میں رسائی کا تمام تر انحصار پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان منگل کو شیڈول میچ پر ہے، اس میں پاکستان کیخلاف بنگال ٹائیگرز کی اپ سیٹ کامیابی ہی صرف بھارتی امیدوں کو بچاسکتی ہے، اگر میزبان یہ انہونی کربھی دکھاتے ہیں تب بھی بلو شرٹس کو افغانستان کو بڑے مارجن سے زیر کرنا ہوگا تاکہ اس کو نہ صرف بونس پوائنٹ ملے بلکہ پوائنٹس ٹیبل پر وہ بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پاکستان سے اوپر جگہ بنائے۔

تب ہی وہ سری لنکا سے8 مارچ کو فائنل کھیل پائے گا۔ پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیشی ٹیم پر فتح سے تمام بھارتی راہیں مسدود ہوجائینگی،افغانستان کیخلاف میچ کے بعد اس کو بوریا بستر باندھ کر وطن واپس روانہ ہونا پڑے گا، گذشتہ ایشیا کپ میں بھی بھارتی ٹیم فائنل نہیں کھیل پائی تھی جس میں گرین شرٹس نے میزبان بنگلہ دیش کو آخری گیند پر شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ کوہلی کی امیدیں بہرحال قائم ہیں، ان کو دھونی کی انجری کی وجہ سے کپتانی کا موقع میسر آیا اور وہ اس میں خالی ہاتھ نہیں رہنا چاہتے، ان کا کہنا ہے کہ فی الحال تو ہماری نگاہیں منگل کے میچ پر مرکوز ہیں، اسی میں ہمارا بھی فیصلہ ہونا ہے،اگر بات کچھ بنتی ہے تب پھر ہم افغانستان کیخلاف بڑی فتح کیلیے پورا زور لگا دیں گے۔
Load Next Story