دوسرا ون ڈے بوپارا اور براڈ نے انگلش ناؤ پارلگادی
آٹھویں وکٹ کیلیے58رنزکی شراکت،3وکٹ کی فتح کے بعد سیریز1-1سے برابر
دوسرا ون ڈے : ویسٹ انڈین وکٹ کیپر رامدین انگلش پلیئر ٹم بریسنن کو رن آئوٹ کررہے ہیں
ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ون ڈے میں روی بوپارا اوراسٹورٹ براڈ نے انگلش نائو پارلگادی، 3 وکٹ کی فتح کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔
دونوں پلیئرزنے آٹھویں وکٹ کیلیے 58رنز کی ناقابل شکست شراکت بنا کر ٹیم کو ہدف تک پہنچایا،براڈ نے2 مواقع ملنے پر28 رنزبنائے جبکہ بوپارا نے 38 کی اننگز کھیلی،انگلش لیفٹ آرم اسپنر اسٹیفن پیری ڈیبیوپر تین وکٹیں لے کر میچ کے ہیرو قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے میچ میں انگلینڈ نے 160رنزکا ہدف 44.5 اوورز میں7 وکٹ پر پایا،اوپنر مائیکل لمب نے39 رنز کی اننگز کھیلی، معین علی10رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، لیوک رائٹ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے، جوئے روٹ نے 23 رنزبناکرکچھ دیر وکٹ پرقیام کیا، بین اسٹوکس (4) اور جوز بٹلر(0) نے پویلین واپس لوٹنے میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا، ٹم بریسنن کی ہمت بھی 10رنز بناکر جواب دے گئی۔
روی بوپارا نے کپتان اسٹورٹ براڈ کے ساتھ آٹھویں وکٹ کیلیے58 رنز کی ناقابل شکست شراکت سے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، بوپارا نے 59 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چوکوں کی مدد سے 38 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، اسی طرح براڈ نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 46 گیندوں پر 28 رنز اپنے نام جوڑے، انھیں رامپال کی گیند پر2 چانس ملے، پہلے صفر کے اسکور پر رامپال کی گیند پر فیلڈ امپائر کا فیصلہ براڈ نے ریفرل پر اپنے حق میں تبدیل کرلیا، دوسری مرتبہ 3 کے انفرادی اسکور پر ڈیوائن براوو نے پہلی سلپ میں کیچ ڈراپ کیا، اس سے قبل میزبان سائیڈ 44.2 اوورز میں 159 رنز بناکرآئوٹ ہوئی، لینڈل سیمنز نے70رنز اسکورکیے، اسٹیفن پیری نے ڈیبیو میچ نے 3 وکٹیں لیں۔