شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات سگ گزیدگی کے واقعات بڑھ گئے
لیاری، لیاقت آباد، کورنگی، بلدیہ، لانڈھی، ملیر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں شہری کتوں سے خوف زدہ
حسین آباد میمن فائونڈیشن کے قریب سڑک پر آوارہ کتوں سے راہ گیر خوفزدہ ہوکر گزررہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس
شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات ہوگئی جب کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرما ر سے شہری خوف زدہ رہنے لگے۔
شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہوگئی ،ضلع انتظامیہ کتا مار مہم نہیں چلارہی، لیاری، لیاقت آباد، کورنگی، ایف بی ایریا، نیوکراچی، نارتھ کراچی، ناظم آباد، بلدیہ ٹاؤن، کھارادر، پاک کالونی، گارڈن، رنچھوڑلائن، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، ملیر اور دیگر علاقوں میں کتوں سے شہری خوف زدہ رہنے لگے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کے وقت کتے گلیوں اور سڑکوں پر پھرتے ہیں، سگ گزیدگی کے کئی واقعات ہوچکے مگرضلعی انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔
انھوں نے کہا کہ صبح کے اوقات میں خواتین کابچوں کو اسکول چھوڑنا اور دفاتر جانا محال ہوگیا، شام کے اوقات میں طالبات کوچنگ سینٹر جاتی ہیں گلی اور محلے میں آوارہ کتے پھرتے ہیں، انھوں نے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا کہ کتوں کے خاتمے کی مہم چلائی جائے۔