پاکستانی سپرماڈلز نے لان کی نئی کولیکشن متعارف کروادی

نمائش میں آمنہ الیاس، صوفیہ خان، سیبل، ریچل، نورے اور نتاشا حسین کی ریمپ پر واک

لاہور میں ہونیوالے ایک شو کے دوران سپرماڈلز لان کے دیدہ زیب پرنٹس کی نمائش کر رہی ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

پاکستان فیشن انڈسٹری پرراج کرنیوالی سپرماڈلز نے موسم میں تبدیلی آتے ہی لان کے دیدہ زیب ڈیزائن کی کولیکشن متعارف کروادی ۔


اس سلسلہ میں گزشتہ روز کیٹ واک ایونٹس کی جانب سے زندہ دل لوگوں کے شہرلاہورمیں ایک بوتیک پرپروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرسپرماڈل آمنہ الیاس، صوفیہ خان، سیبل، ریچل، نورے، نتاشا حسین نے لان کے خوبصورت رنگوںمیں تیارکردہ ملبوسات متعارف کروائے۔ اس موقع پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیٹ واک کی روح رواں فریحہ الطاف کاکہنا تھا کہ موسم میں تبدیلی آتے ہی لان کا سیزن شروع ہوچکا ہے۔ خواتین کی بڑی تعداد موسم گرما میں لان کو ترجیح دیتی ہیں۔ اسی لیے ہم نے ایونٹ کے ذریعے لان کے خوبصورت پرنٹ متعارف کروائے ہیں۔
Load Next Story