گارڈن میں بینک ڈکیتی ملزمان 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

سیکیورٹی گارڈز اور عملے کو یرغمال بنا کر 5 منٹ میں کارروائی کی گئی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ ہے

گارڈن : نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات کے بعدپولیس اہلکار تفتیش میں مصروف ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

شہر قائد میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہونے کے باوجود سال کے محض تیسرے مہینے کے آغاز پر ہی ڈاکو بینک ڈکیتی کی 8 ویں واردات کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔


اس مرتبہ گارڈن میں قائم بینک کو نشانہ بنایا گیا اور تقریباً 15 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے، ملزمان نے ہمیشہ کی طرح سیکیورٹی گارڈز کو بھی قابو کرلیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزسال کی 8 ویں واردات رونما ہوئی جس نے کراچی میں جاری آپریشن پر کئی سوالیہ نشان لگادیے، منگل کو گارڈن میں قائم بینک میں صبح 10 بج کر 50 منٹ پر 8 ملزمان داخل ہوئے، انھوں نے اسلحے کے زور پر سیکیورٹی گارڈز، بینک کے عملے اور کھاتے داروں کو یرغمال بنایا جبکہ گارڈز کا اسلحہ بھی چھین لیا۔

ملزمان نے بینک سے تقریباً 15 لاکھ روپے لوٹے اور محض5 منٹ میں کارروائی کرکے باآسانی موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ رہی تاہم ملزمان نے تاریں کاٹنے کی کوشش کی اور ایک کیمرا بھی توڑ دیا، گارڈن پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ بینک کے منیجر اشفاق کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Load Next Story