ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنیوالوں کوواپسی پر کوڑا ساتھ لانیکی ہدایت

قانون کا اطلاق ہر اس فرد پر ہوگا جو 5 ہزار 3 سو میٹر کی بلندی سے اوپر جائیگا

قانون کا اطلاق ہر اس فرد پر ہوگا جو 5 ہزار 3 سو میٹر کی بلندی سے اوپر جائیگا۔فوٹو:فائل

نیپالی حکومت نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے لیے جانے والے تمام کوہ پیماؤں اور ان کے مددگار عملے کے لیے پہاڑ سے اترتے ہوئے 8 کلو کوڑا کرکٹ ساتھ لانا لازمی قرار دے دیا ۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نیپالی اہلکار نے بتایا کہ اس قانون کا اطلاق اس موسم بہار سے ہر اس فرد پر ہوگا جو پانچ ہزار تین سو میٹر کی بلندی پر واقع ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ سے اوپر جائے گا۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ پہاڑ پر اور اس کے اردگرد موجود کوڑے کرکٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والے خدشات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ کوہ پیماؤں میں بہت مقبول ہے اور ہر سال اپریل میں کوہ پیمائی کے سیزن کے آغاز پر بڑی تعداد میں لوگ یہاں آتے ہیں۔ نیپالی حکومت پہلے ہی کوہ پیماؤں کو اپنا تمام کوڑا کرکٹ واپس لانے کا پابند کر چکی ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کی بطور زر ضمانت جمع کروائی گئی چار ہزار ڈالر کی رقم ضبط کر لی جاتی ہے۔
Load Next Story