ایکسپریس اور ایکسائیڈ کے زیر اہتمام ’’ گرینڈ فیملی گالا‘‘ ڈیلرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی

میوزیکل شو میں آشیہ خان،آصف علی، سلیم البیلا اورطارق جیکسن کی پرفارمنس، شرکا فرمائش کرکے گانے سنتے رہے.

شادی شدہ جوڑوں میں ہم آہنگی کامقابلہ بھی کرایاگیا،ایکسائیڈ نے ہمیشہ معیاری پروڈاکٹ متعارف کرائیں، ایسی تقریبات دیگر شہروں میں بھی منعقد کی جائیں گی ،جنرل مینجر ساؤتھ زاہد وحید راؤ ۔ فوٹو : ایکسپریس

روزنامہ ایکسپریس کی میڈیا پارٹنرشپ سے ایکسائیڈ پاکستان لمیٹڈ کے زیراہتمام ''ایکسائیڈ گرینڈ فیملی گالا'' کے عنوا ن سے رنگارنگ پروگرام کا انعقاد لاہورکے مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔

جس میں لاہور کے علاوہ گجرات ، گوجرانوالہ، وزیرآباد، قصور، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، پتوکی، شیخوپورہ، فاروق آباد، سیالکوٹ، رائے ونڈ اورلالہ موسیٰ کے ایکسائیڈ کے ڈیلرزفیملیز کے ہمراہ شریک ہوئے۔

ان میں چوہدری محمد عاشق، عمردراز، شیخ سلیم، ڈاکٹرسہیل، شاہد اکرام، آصف جوئیہ، ملک ظہیر، عبدالماجد، ذیشان اسلام، عدنان نوید، منصور، رانا تنویر، خرم عزیز، محمد نعیم، محمد اسلم، عابد، ملک عمران، محمد رفیق، ملک حامد، منشاء، مظہرخان ، آصف شاہ، مقصوداحمد، محسن بٹ، عرفان، رؤف بٹ، خالد مسعود، عثمان ، حسین، رانا ظہور، عدنان، مقسم، رشید بٹ، ناظم بٹ، نزاکت، اشرف، سہیل اورنعمان سمیت دیگرشامل تھے۔تقریب کے مہمان خصوصی ایکسائیڈ پاکستان لمیٹڈکے جنرل مینجر ساؤتھ زاہد وحید راؤ جب کہ آرگنائزرریجنل سیلزمینجر جواد احمد خان اوربرانچ مینجرملک انجم خان تھے۔تقریب کی میزبانی کے فرائض عباس فلکی نے انجام دیے۔تقریب میں سب سے پہلے شریک ہونے والی پانچ فیملیزسرفراز، شاہد، اقبال، رانا ظہوراورشیخ سلیم کی فیملییز نے خصوصی انعام حاصل کیا۔ گرینڈفیملی گالا شوکا مقصد جہاں ڈیلرزسے ایکسائیڈ کی پراڈکٹس بارے تجاویزلینا اوران کواپنی نئی پراڈکٹس بارے آگاہ کرنے کے ساتھ شرکاکوتفریح فراہم کرنا بھی تھا۔پروگرام کاباقاعدہ آغاز قاری عبدالحئی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جب کہ تصورحسین شاہ نے ہدیہ نعت پیش کیا۔اس موقع پر شادی شدہ جوڑوں کے مابین ہم آہنگی کے مقابلے میں چوہدری عاشق، ملک ظہیر، عبدالماجد اورعدنان نوید اپنی بیگمات کے ساتھ شریک ہوئے جب کہ میزبان کے دلچسپ سوالات پرحاضرین قہقہے لگاتے رہے۔


سیگمنٹ میں حصہ لینے والے مہمانوں میں بیگم زاہد وحیدراؤنے انعامات دیے۔ اس موقع پر میوزیکل پروگرام میں گلوکارہ آشیہ خان ، گلوکار آصف علی کے علاوہ کامیڈین سلیم البیلا اورطارق جیکسن نے بھی اپنے فن مظاہرہ کیاجنہیں شرکا نے بھرپورداد دی جب کہ آشیہ خان سے فرمائشی گیت بھی سنتے رہے۔اس موقع پر شرکا کے درمیان گائیکی کا مقابلہ بھی ہوا جس میں خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ایکسائیڈ پاکستان لمیٹڈ کے زیراہتمام فیملی گالا شو میں بچوں کے درمیان بھی دلچسپ مقابلے کروائے گئے۔ بچوں نے جہاں نظمیں سنائیں وہیں انھوں نے شاندارپرفارمنس سے بھی تقریب کو چارچاند لگائے۔ تقریب کے دوران مہمان خصوصی ایکسائیڈ پاکستان لمیٹڈ کے جنرل مینجر ساؤتھ زاہد وحید راؤ کاکہنا تھا کہ بیٹری کی صنعت میں ایکسائیڈ کو مارکیٹ لیڈر کی پوزیشن حاصل ہے ۔ اللہ کے فضل وکرم سے اس سال بھی صارفین کا بھرپوراعتماد حاصل رہا ہے۔ ہمارے مخالفین جان بوجھ کرمنفی پراپیگنڈہ کرتے رہتے ہیں لیکن اس سے ہماری پراڈکٹ کوکوئی فرق نہیں پڑتا۔ کیونکہ ڈیلرز اس بات کوبخوبی جانتے ہیں کہ ایکسائیڈ پاکستان کا واحد ادارہ ہے جس کی پراڈکٹس معیاری اوردیرپا ہیں۔

ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم ایسی پراڈکٹ مارکیٹ میں متعارف کروائیں جو معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی پہنچ میں بھی ہو۔انھوں نے کہا کہ ایکسائید پاکستان لمیٹڈ کی انتظامیہ ڈیلرز اوران کی فیملیز کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر سال مختلف شہروں میں تقریبات کے انعقادکرتی ہے۔ اسی سلسلہ میں ہم نے یہ محفل سجائی تھی جس میں ایکسپریس میڈیا گروپ کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں فیصل آباد، پشاور، ملتان اوراسلام آباد میں ایکسائیڈ گرینڈ فیملی گالا کے عنوان سے تقریبات کا انعقادکیا جائے گا اورگزشتہ کئی برسوں کی طرح اس بار بھی ان تقریبات کے انعقاد کے لیے ایکسپریس کا تعاون ہمارے ساتھ رہے گا۔ انھوں نے کہاکہ ایکسائیڈ کے ڈیلرز کی اکثریت کے لیے ایکسپریس ان کا پسندیدہ اخبار اور ایکسپریس نیوز پسندیدہ چینل ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اپنی تقریبات کے لیے ایکسپریس کی میڈیا پارٹنرشپ کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ اس موقع پر''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے گلوکارہ آشیہ خان کا کہنا تھا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ نے جس طرح سے عوام کے مسائل کواجاگرکرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے اسی طرح تفریحی پروگراموں میں بھی وہ سب سے آگے ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع کے لیے لذیزکھانوں کا بھی اہتمام کیا گیاتھا۔ اس سلسلہ کی اگلی تقریب 14 مارچ کو ملتان میں منعقد ہوگی۔ جس کے کوآرڈینیٹرایکسائیڈ کے برانچ مینجرملتان محمد آصف ہونگے۔
Load Next Story