پاک بھارت مستحکم تعلقات کی خواہش ہے مہیش بھٹ
پاکستان میں فلمسازی کا موقع ملنے پر یہاں کے ٹیلنٹ کومزید بہتر مواقع فراہم کرسکتے ہیں، مہیش بھٹ
پاکستان میں فلمسازی کا موقع ملنے پر یہاں کے ٹیلنٹ کومزید بہتر مواقع فراہم کرسکتے ہیں، مہیش بھٹ فوٹو: فائل
بالی وڈ کے معروف فلم میکر اور ہدایتکارمہیش بھٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیلنٹ کو ہمیشہ سے قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہوں اوران کی سپورٹ کے لیے میرا ادارہ اپنی خدمات ہمیشہ پیش پیش رکھتا ہے، لیکن اگرپاکستان میں ہمیں فلمسازی کا موقع دیا جائے توہم مل کرپاکستان کے ٹیلنٹ کومزید بہترکام کرنے کے مواقع فراہم کرسکتے ہیں۔
اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ ان خیالات کااظہارمہیش بھٹ نے گزشتہ روز بھارت روانگی سے قبل''نمائندہ ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں نے ہمارے ادارے کے بینرتلے بالی وڈ میں اپنے کام کاآغاز کیااوران میں سے زیادہ تربہت کامیابی کے ساتھ بالی وڈ میںکام کررہے ہیں۔ ہمارا ادارہ ہر اس فنکارکی سپورٹ کرتا ہے جو اداکاری، گلوکاری، رائٹنگ، ڈائریکشن کرنے کی صلاحیت رکھتاہوں۔
انھوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ پاکستان اوربھارت کے تعلقات مستحکم ہوجائیں تواس کے بہتر نتائج ایک نہ ایک دن ضرورسامنے آئینگے۔ دونوں ملک میں باصلاحیت لوگوںکی کوئی کمی نہیں ہے۔ فنون لطیفہ ہویاکھیل کا میدان ہمارے نوجوان اپنی مثال آپ ہیں۔ا س لیے میں سمجھتاہوں کہ جس طرح پاکستانی فنکاروںکو بھارت میں کام کرنے کا موقع ملتا ہے اسی طرح اگربھارتی فنکاروںکویہاں کام دیا جائے۔