بجلی کمپنیاں صارفین سے ٹیکس لے کر دے نہیں رہیں ایف بی آر
15 ہزار سے زائد بل پر نان رجسٹرڈ صنعتی و کمرشل صارفین سے 6 فیصد اضافی ٹیکس لیا گیا
خزانے میں جمع نہیں کرایا، کمشنر ان لینڈ ریونیو پراجیکٹ ڈائریکٹر کریسٹ کے لیٹر میں انکشاف فوٹو: فائل
BARCELONA:
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی طرف سے 15 ہزار روپے ماہانہ سے زائد بل رکھنے والے نان رجسٹرڈ صنعتی و کمرشل صارفین سے بجلی پر 5 فیصد اضافی اور 1فیصد مزید ٹیکس کی مد میں وصول کردہ کروڑوں روپے قومی خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
جس سے ایف بی آر کوریونیو کی مد میں بھاری نقصان ہورہا ہے۔ اس ضمن میں ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کے کمشنر ان لینڈ ریونیو پراجیکٹ ڈائریکٹرکریسٹ عاصم مجید خان کے دستخط سے جاری ہونے والے لیٹر میں یہ انکشاف کیا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں لیکن گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (گیپکو) کی طرف سے نہ صرف نان رجسٹرڈ صنعتی و کمرشل صارفین سے بجلی پر 5 فیصد اضافی اور 1فیصد مزید ٹیکس کی مد میں صارفین سے وصول کردہ ٹیکس واجبات جمع نہیں کرائے بلکہ جنوری 2014 کے پیریڈ کیلیے فروری میں گوشوارے بھی جمع نہیں کرائے گئے۔
مذکورہ لیٹر میں بتایا گیاکہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو)، کراچی الیکٹرک (کے ای)، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیپکو)، سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) کی طرف سے 15 ہزار روپے ماہانہ سے زائد بل رکھنے والے نان رجسٹرڈ صنعتی و کمرشل صارفین سے بجلی پر 5 فیصد اضافی اور 1فیصد مزید ٹیکس کی مد میں وصول کردہ ٹیکس کی مد میں واجبات ایف بی آر کو جمع تو کرائے گئے ہیں مگر یہ رقم اس سے بہت کم ہے جو ان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے صارفین کے بلوں میں شامل کی گئی ہے۔