ایشیا کپ بھارت فائنل سے باہر آج افغانستان سے میچ رسمی کارروائی بن گیا

ماضی میں پانچ مرتبہ ایشین چیمپئن بننے والی بھارتی ٹیم مسلسل دوسری بار ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی پانے میں ناکام رہی۔

ماضی میں پانچ مرتبہ ایشین چیمپئن بننے والی بھارتی ٹیم مسلسل دوسری بار ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی پانے میں ناکام رہی۔ فوٹو فائل

ایشیا کپ میں بدھ کو بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ رسمی کارروائی بن گیا، بھارتی ٹیم اب صرف اعتماد کی بحالی کیلیے افغان سائیڈ پر ہاتھ صاف کرے گی۔


ٹیم کی ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی کی اگر اور مگر کے سہارے پر ٹکی موہوم سی امیدیں بھی اس وقت دم توڑ گئیں جب پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین وکٹ سے شکست دے کر سری لنکا سے ٹائٹل کیلیے مقابلے کی سیٹ محفوظ کرلی۔ سری لنکا اور گرین شرٹس سے مسلسل 2میچز میں شکست کا سامنا کرنے والی بھارتی ٹیم اب افغانستان کو بڑے مارجن سے شکست دے کر بونس پوائنٹ کے ساتھ ایونٹ میں تیسرے نمبر پر اپنے سفر کا اختتام کرنے کی خواہاں ہے۔

ماضی میں پانچ مرتبہ ایشین چیمپئن بننے والی بھارتی ٹیم مسلسل دوسری بار ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی پانے میں ناکام رہی، اس سے قبل 2012 میں بھی بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ایونٹ میں یہ ٹائٹل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوگئی تھی۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کو اپ سیٹ شکست دینے والی افغان ٹیم اگرچہ سری لنکا سے زیادہ مقابلہ نہیں کرپائی تاہم وہ ایونٹ میں اپنے آخری میچ کو اچھی پرفارمنس سے یادگار بنانے کی خواہاں ہے۔
Load Next Story