کیپ ٹاؤن ٹیسٹ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست کے دہانے پر پہنچادیا
الویرو پیٹرسن (9)، گریم اسمتھ (3) اور ڈین ایلجر(0) 15 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
الویرو پیٹرسن (9)، گریم اسمتھ (3) اور ڈین ایلجر(0) 15 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ فوٹو: فائل
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ شکست کے دہانے پر پہنچ گیا، 511 کا ہدف پانے والی پروٹیز ٹیم نے چوتھے دن کے اختتام پر 71رنز پر چار اہم وکٹیں گنوا دیں۔
الویرو پیٹرسن (9)، گریم اسمتھ (3) اور ڈین ایلجر(0) 15 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے، اسمتھ آسٹریلوی پیسر ریان ہیرس کی 100ویں وکٹ بنے، ہاشم آملا نے41 رنز بناکر ٹیم کی ففٹی مکمل کرائی لیکن وہ پیٹنسن کا شکار بن گئے، ڈی ویلیئرز 16 اور نائٹ واچ مین کائل ایبٹ1 رن کیساتھ وکٹ پر موجود ہیں، میزبان سائیڈ کو 6 وکٹ کی موجودگی میں مزید 440 رنز درکار ہیں، اس سے قبل آسٹریلیا نے دوسری اننگز5 وکٹ 303 پر ڈیکلیئرڈ کی، وارنر نے دوسری باری میں بھی سنچری بنائی، ان کا اسکور145 رہا، کائل ایبٹ نے 3وکٹیں لیں۔