ناراض اولمپیئنز نے اختر رسول کی پیشکش ٹھکرادی
پی ایچ ایف صدر نے خود لاہور سے کراچی آ کر منانے کا کہا تھا، فیڈریشن ذرائع
پی ایچ ایف صدر نے خود لاہور سے کراچی آ کر منانے کا کہا تھا، فیڈریشن ذرائع۔ فوٹو: فائل
سابق اولمپیئنز نے خود آ کر منانے کے حوالے سے صدر پی ایچ ایف اختر رسول کی پیشکش ٹھکرا دی۔
قمر ضیا کے مطابق ہاکی چیف نے ٹیلی فون کرکے سابق اولمپئنز کو ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش کر دی، انھوں نے کہا کہ اگر سابق پلیئرز پی ایچ ایف کی قائم کردہ سہ رکنی مصالحتی کمیٹی سے بات چیت پر رضامند نہیں تووہ خود لاہور سے کراچی پہنچ کر ناراض ساتھیوں کو منانے کے لیے تیارہیں، قمرضیا نے مذکورہ کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کا اعادہ کیا اورکہا کہ ان کا اختلاف ذاتی نہیں بلکہ اصولی ہے، غیر جمہوری انداز میں منتخب فیڈریشن سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ورنہ یہ عمل کافی پہلے ہوچکا ہوتا، عہدوں کے لالچ میں فیڈریشن سے مل جانے والوں کا ذاتی مفادکو ترجیح دینا اخلاقی شکست ہے۔
قمرضیا نے دعویٰ کیا کہ ان کو 15سابق اولمپئنز اور12 دیگر سابق انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی مکمل اور بھرپورحمایت حاصل ہے، دوسری جانب پی ایچ ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ ذکا الدین، کرنل(ر) ظفرخان ظفری اور افتخار سید پر مشتمل مصالحتی کمیٹی کی سابق اولمپیئنزسے ملاقات سود مند رہی، انھوں نے پی ایف ایچ کی جانب سے تحفظات دور کرنے اور بعض وضاحتوں کے بعد اپنے تعاون و معاونت کا یقین دلایا ہے،ان میں سابق قومی کپتان اصلاح الدین، شہناز شیخ، قمر ابراہیم، کامران اشرف اور سمیرحسین سمیت دیگر شامل ہیں۔