آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے آئندہ بجٹ کا خاکہ مانگ لیا
آئی ایم ایف جائزہ مشن آئندہ ماہ اپریل میں پاکستان آئے گا۔ سینئرافسر
آئی ایم ایف جائزہ مشن آئندہ ماہ اپریل میں پاکستان آئے گا۔ سینئرافسر فوٹو: فائل
آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے آئندہ مالی سال2014-15 کے وفاقی بجٹ کے ابتدائی خدوخال طلب کرلیے ہیں جس کے لیے آئندہ ماہ اپریل میں پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔
اس ضمن میں وزارت خزانہ کے سینئرافسر نے ایکسپریس کوبتایا کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن آئندہ ماہ اپریل میں پاکستان آئے گا۔ دوسری زیر غورتجویز یہ ہے کہ آئی ایم ایف مشن کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں آئندہ ماہ واشنگٹن میں ہونے والے آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پرہی سائیڈلائن میٹنگزمیں اقتصادی جائزے کے ساتھ ساتھ بجٹ سازی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال مکمل کرلیا جائے۔ ذرائع نے بتایاکہ آئندہ ماہ ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی طرف سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے حوالے سے ابتدائی خدوخال پیش کیے جائیںگے اورآئی ایم ایف کے ساتھ طے شُدہ شرائط پوری کرنے کے لیے اگلے بجٹ میں اقدام بھی شامل کیے جائیںگے اورآئی ایم ایف کی طرف سے آئندہ ماہ پاکستان کے اقتصادی جائزے اورمذاکرات کابنیادی مقصدبھی یہی ہے جس می ںآئی ایم ایف یہ دیکھناچاہتا ہے کہ پہلے مرحلے کے تحت ٹیکسوں میں چھوٹ کے حامل کتنے ایس آراوز واپس لیے جاتے ہیں۔