حکومت دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے موثر پالیسی پر عمل پیرا ہے صدر ممنون

آغا خاں اسپتال کا دورہ، پولیس اہلکاروں کی عیادت کی، ہیلی کاپٹرسے اسپتال پہنچے

علاقے میں سخت حفاظتی اقدامات، آمدورفت معطل، طلبہ سمیت مکینوں کو پریشانی۔ فوٹو: فائل

صدر مملکت ممنون حسین منگل کی صبح آغاخاںاسپتال پہنچے،اسپتال آمد سے قبل اسٹیڈیم روڈ اوراطراف میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے۔


اس موقع پرآمدورفت بھی مکمل معطل رہی جبکہ اسپتال میں بھی انتہائی سخت حفاظتی انتطامات کیے گئے تھے اوراسپتال کو چاروں طرف سے سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے رکھا تھااور کسی کو جانے آنے کی اجازت بھی نہیں تھی،سیکیورٹی حکام نے علاقے کے مختلف مقامات پرکھڑی گاڑیوں کولفٹرکی مدد سے ہٹایاجبکہ اسٹیڈیم روڈ پردکانداروں کو4گھنٹے کے لیے کاروبار بندکرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ صدرمملکت کی اسپتال آمد کے باعث اہل مکینوں کوبھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجبکہ اسٹیڈیم روڈ پر واقع اسکولوں وکالجز میں جانے والے طلبا و طالبات بھی پھنس کررہ گئے جبکہ آغاخاں اسپتال میں آنے والے مریضوں اوران کے لواحقین کوبھی سخت سیکیورٹی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دریں اثناآغاخاں اسپتال کے ترجمان کے مطابق صدرممنون حسین منگل کو آغا خان اسپتال آئے تھے جہاں انھوں نے رزاق آباد بم دھماکے میں زخمی زیر علاج پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ صدر نے پولیس اہلکاروں کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورکہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قیام امن کے لیے پولیس ورینجرز نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ حکومت کے ساتھ عوام بھی سیکیورٹی اداروں کی قربانی کو سراہتے ہیں۔ اس موقع پرصدرمملکت نے کہا کہ حکومت دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے موثر پالیسی پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردی کے چیلنج کے خاتمے کے لیے تمام قوتوں کومتحد ہو جدوجہد کرنی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید وسائل فراہم کررہی ہے تاکہ وہ دہشت گردوں کی کارروائیوں کا مؤثر جواب دے سکیں۔انھوں نے ہدایت کی کہ زخمی اہلکاروں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائیں۔ اس موقع پر ڈاکٹرزنے انھیں زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج ومعالجے سے متعلق بریفنگ دی۔
Load Next Story