انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 33 پیسے کا اضافہ

انٹربینک میں ڈالر 33 پیسے کے اضافے کے ساتھ 197.92 روپے کی سطح پر بند ہوا

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے اضافے کے بعد 198.50 روپے کی سطح پر بند ہوا

لاہور:
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کےلیے 6ارب ڈالر کا قرض موقوف رکھے جانے، ایک ارب ڈالر کی قسط کے عدم اجراء سے پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال کے باعث جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور رہا۔


جس کے نتیجے میں ڈالر انٹربینک میں 33 پیسے کے اضافے سے 197.92 روپے کی سطح پر بند ہوا اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے اضافے کے بعد 198.50 روپے کی سطح پر بند ہوا۔
Load Next Story