فروری میں سیمنٹ کی ریکارڈ2135ملین ٹن مقامی فروخت
سال بہ سال8.7 فیصدزائد،جولائی تافروری فروخت2.9فیصدبڑھ کر16.274 ملین ٹن رہی
گزشتہ8ماہ میںبرآمدات2 فیصد کمی سے 5.292 ملین ٹن رہ گئیں، سیمنٹ مینوفیکچررز ۔فوٹو: فائل
سیمنٹ کی مقامی فروخت فروری 2014 میں 2.135 ملین ٹن رہیں جو سیمنٹ انڈسٹری کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ ہیں جو گزشتہ برس فروری کے مقابلے میں8.70 فیصد زیادہ ہے۔
اے پی سی ایم اے کے ترجمان کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں مقامی سیمنٹ کی فروخت 16.274 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 2.9 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال مقامی فروخت 15.814 ملین ٹن تھی، فروری میں مقامی سیمنٹ کی فروخت شمالی علاقے میں بڑھ کر 1.76 ملین ٹن ہوگئی جو گزشتہ 7 ماہ میں اوسطاً 1.67 ملین ٹن تھیں، فروری میں جنوبی علاقوں میں مقامی فروخت 3لاکھ 69ہزار ٹن رہی جو جولائی سے جنوری تک اوسطاً 3لاکھ 49ہزار ٹن سالانہ تھی۔
فروری میں شمالی علاقے کی برآمدات کم ہوکر 3لاکھ 81ہزار ٹن ہوگئیں جو گزشتہ برس 4لاکھ 45ہزار ٹن تھیں، جنوبی علاقے کی برآمدات بھی کم ہوکر 2لاکھ 2ہزار ٹن رہیں جو گزشتہ برس 2لاکھ 9ہزار ٹن تھیں، مجموعی طور پر رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات 2.01 فیصد کی کمی سے 5.292 ملین ٹن رہیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5.4 ملین ٹن تھیں، جولائی 2013 سے فروری 2014 تک سیمنٹ کی افغانستان کو برآمد 15.29 فیصد کمی سے 2.487 ملین ٹن اور دیگر ملکوں کو بحری راستے سے 14.60 فیصد بڑھ کر 2.513 ملین ٹن رہیں۔