کراچی ادارہ امراض قلب گورنر پیکیج کے تحت دل کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا علاج شروع
مستحق مریضوں کے مفت علاج کے لیے ڈاکٹر عشرت العبادنے کے آئی ایچ ڈی کو300 انجیو پلاسٹی پیکیجزفراہم کردیے
60 پیکیجز لگادیے گئے،اسپتال کے مالی مسائل سے غریب مریض مشکل میں تھے،امریکی حکومتی نمائندہ مس بیٹ جونز کی گورنر سندھ سے ملاقات۔ فوٹو: فائل
کراچی ادارہ برائے امراض قلب کی مالی مشکلات اور وہاں غریب مریضوں کو درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دل کی بیماریوں میں مبتلا مستحق مریضوں کے مفت علاج کے لیے گورنر پیکیج شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کے آئی ایچ ڈی گزشتہ کئی سال سے مالی مشکلات سے دوچار ہے جس سے وہاں غریب مریضوں کو علاج کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا تھا، دل کی بیماری میں مبتلا مریضوں کو اپنے آپریشن کے لیے اسٹنٹ باہر سے خریدنے پڑتے تھے جبکہ یہ سہولت انھیں کسی اور سرکاری اسپتال میں اتنے کم اخراجات میں دستیاب نہیں تھی،گورنر سندھ نے ایسے مریضوں کی مشکلات کا نوٹس لیا ہے اور دل کی بیماری میں مبتلا مستحق مریضوں کے مفت علاج کے لیے اپنی طرف سے گورنر پیکیج جاری کیا ہے جس کے تحت کے آئی ایچ ڈی کو پہلے مرحلے پر300 اینجیو پلاسٹی پیکیج فراہم کردیے گئے ہیں جن میں سے 60 پیکیج مریضوں کو لگادیے گئے ہیں،کے آئی ایچ ڈی کے سینئر افسر کے مطابق اسپتال میں مریضوں کو تمام دستیاب سہولتیں مفت فراہم کی جاتی ہیں،انجیو پلاسٹی یہاں صرف 35 ہزار روپے میں کی جارہی ہے، میڈی کیٹڈ اسٹنٹ کے ساتھ یہ80 ہزار سے ایک لاکھ روپے میں ہوتی ہے،اسپتال کے مالی مسائل سے مریضوں کو آپریشن کے لیے اسٹنٹ کی فراہمی بڑا مسئلہ بن گیا تھا جس کی وجہ سے غریب مریض بہت پریشان تھے لیکن گورنر کی جانب سے جاری کیے گئے پیکیج کی وجہ سے یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ گورنر سندھ نے عوامی مسائل کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھا ہے، پیکیج کے ذریعے2 طریقے متعارف کرائے گئے ہیں جو مریض اینجیو پلاسٹی جیسے مہنگے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کے قابل نہیں انھیں گورنر پیکیج کے ذریعے مفت علاج فراہم کیا جارہا ہے جبکہ درمیانے طبقے سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو خصوصی رعایت دی گئی ہے اس پیکیج کے تحت 90 ہزار روپے میں مریض کو بہترین طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، اسپتال میں کراچی،اندرون سندھ، بلوچستان،ایران اور افغانستان سے بھی دل کے مریض علاج کے لیے آتے ہیں،کے آئی ایچ ڈی کو پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ کا درجہ حاصل ہے، دریں اثنا گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ صوبے اور شہر سے جرائم کے خاتمے پر مرکوز ہے پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں سے جرائم میں کمی آئی ہے، یہ بات گورنر نے امریکی حکومتی نمائندہ مس بیٹ جونز اور قونصل جنرل مائیکل ڈوڈ مین سے ملاقات میں کہی،گورنر نے کہا کہ شہر میں صنعت کار اورسرمایہ کار بلاخوف سرمایہ کاری کریں، میری ذاتی نگرانی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا جال بچھایا جا رہا ہے اب تک کئی صنعتی علاقوں کو اس نظام سے مربوط کرنے کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔