کمپنیزآرڈیننس کی جدید تقاضوں سے مطابقت کیلیے ترمیم کا فیصلہ
6 ماہ میں آرڈیننس کے ترمیمی مسودے کو حتمی شکل دے کر وزارت خزانہ کو بھجوا دیا جائیگا.
6 ماہ میں آرڈیننس کے ترمیمی مسودے کو حتمی شکل دے کر وزارت خزانہ کو بھجوا دیا جائیگا. فوٹو: فائل
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیز آرڈیننس کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے ابتدائی ترمیمی مسودہ تیار کرلیا۔
آئندہ 6 ماہ میں آرڈیننس کے ترمیمی مسودے کو حتمی شکل دے کر ایس ای سی پی کے پالیسی بورڈ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کو بھجوا دیا جائیگا پھر کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے کمپنیز ترمیمی آرڈیننس میں 50سے 55 فیصد پرانی شقیں ہی رکھی جائیں گی لیکن 45 فیصد شقوں میں ترامیم یا نئی شقیں شامل کی جائیں گی، مسودے میں کمپنیوں کی کلاسیفکیشن بھی کی جائے گی اور اس تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کمپنیز ترمیمی آرڈیننس میں کمپنیوں کی 3 اقسام بڑی، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں درجہ بندی کی جائے۔