کراچی میں ہلاکتوں کی ذمے دارپیپلزپارٹی اور متحدہ ہے شکیل اعوان
پنجاب میں کوئی قانو ن نہیں ، شہبازشریف نے ایک مافیا بنایا ہوا ہے اور بس ، جمشید دستی.
پنجاب میں کوئی قانو ن نہیں ، شہبازشریف نے ایک مافیا بنایا ہوا ہے اور بس ، جمشید دستی. فوٹو: آغا مہروز/فائل
KARACHI:
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماملک شکیل اعوان نے کہاہے کہ چیف جسٹس کو کراچی اورلاہور میں آتشزدگی کے دونوں واقعات پر سوموٹو ایکشن لینا چاہیے ۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوںنے کہاکہ اگر اقتدارکو مضبوط رکھنے کے لیے حکومت 25 آدمیوں کے سامنے سرجھکا کر رکھے گی تو پھر کراچی جیسے واقعات ہوتے رہیں گے۔ کراچی کی فیکٹری میں ہلاکتوں کی ذمے دار پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم ہے ،کیونکہ جب فیکٹری مالکان سے بھتہ مانگا جائے گا اور وہ اپنی جان بچانے کے لیے باہر بھاگیںگے تو پھر اس طرح کے واقعات کوکون روک سکتا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما جمشید دستی نے کہاکہ جب فیکٹریوں اوراداروں میں سرکاری ملازمین کے داخلے پر پابندی ہوگی تو اسی طرح کے واقعات ہوں گے۔
پنجاب میں کوئی قانو ن، کوئی انسپکشن نہیں ہے کرپشن کا بازارگرم ہے ، شہبازشریف نے ایک مافیا بنایاہوا ہے اور بس ۔ایسے واقعات پر چیف جسٹس کو سوموٹو نوٹس لینا چاہیے۔ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی نے کہاکہ ان واقعات کے ذمے داروںکوسزا ملنی چاہیے ۔ چھوٹی سی بلڈنگ میں آگ لگی جس کو بجھانے کی کوشش کی گئی لیکن اس دوران بھاری قیمتی جانوںکا نقصان اٹھانا پڑا۔ ایسے واقعات کے ذمے داروںمیںہم سب شامل ہیں ، سندھ ہائی کورٹ نے نوٹس لیاہے اور ذمے داروں کو ضرور سزاملے گی۔