شرمسار ہوں امریکا کا عدالتی نظام آزاد نہیں امریکی سینیٹر

عافیہ پرظلم میں پاکستان اورامریکاکی حکومتیں شامل ہیں، اسلام آبادایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو۔

عافیہ پرظلم میں پاکستان اورامریکاکی حکومتیں شامل ہیں، اسلام آبادایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو, فوٹو: فائل

سابق امر یکی صدارت امیدوار اورسینیٹر مائیک گریول نے کہا ہے کہ میر ے پچاس سالہ کیرئیر میں میں نے اتنا ظلم کبھی نہیں دیکھا جوعافیہ پر ہوا ہے اس ظلم میں پاکستان اور امریکاکی حکومتیں شامل ہیں۔


محسوس کیا کہ لوگ عافیہ صدیقی سے والہانہ لگائو رکھتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے کراچی میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی اوربہن ڈاکٹر فو زیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد اسلام آبادائرپورٹ پہنچ کرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پران کے ہمراہ ڈاکٹرفو زیہ صدیقی، پاسبان کے صدرالطاف شکور،اور انٹر نیشنل جسٹس موومنٹ کی سربراہ ٹینا فوسٹر بھی اسلام آباد پہنچیں۔سینیٹرمائیک گریول نے کہاکہ امریکاکا عدالتی نظام آزادنہیںمیںامر یکی سینیٹرکی حیثیت سے شرمسار ہوں کہ میں امریکی عدلیہ کو مختلف اداروں کے ہا تھوں یرغمال دیکھتا ہوں ۔

میں پاکستانی سیاستدانوں کو موردالزام ٹھہراتا ہو ں کہ عافیہ کے معاملے میں جوکچھ دیواروں پرلکھا ہے وہ انھیں نظرنہیں آرہا ۔ انٹر نیشنل جسٹس نیٹ ورک کی سر براہ ٹینا فوسٹرنے کہاعافیہ صدیقی کے معاملے میںپاکستان حکومت کی کارکردگی صفرہے دس سال میںامریکی حکومت کو عافیہ کی واپسی کے بارے میں ایک بار بھی باضابطہ درخواست نہیں دی گئی۔میں نے کئی بار پاکستانی حکومت سے رابطہ ،فون اور ملاقاتیں کیں مگر وہ یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ عافیہ کے لیے آخر کیا کیا گیا ۔
Load Next Story