سندھ اولمپک گیمز جنرل ٹرافی پر سینٹرل کی نظریں مرکوز
اختتامی تقریب آج منعقد ہوگی، ویمنز فٹبال فائنل میں ساؤتھ نے سینٹرل کو ہرا دیا۔
اختتامی تقریب آج منعقد ہوگی، ویمنز فٹبال فائنل میں ساؤتھ نے سینٹرل کو ہرا دیا۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
سندھ اولمپک گیمز 2014 کے تیسرے دن کے اختتام پر سینٹرل ریجن(856 پوائنٹس) نے واضح برتری کے ساتھ جنرل ٹرافی پر نظریں مرکوز کرلیں۔
ساؤتھ 508پوائنٹس کیساتھ دوسری اور ویسٹ 397 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر ہے،349پوائنٹس کیساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ایسٹ وکٹری اسٹینڈ پر پہنچنے کیلیے کوشاں ہے، آج گیمز کا آخری دن ہے، اختتامی تقریب سہ پہر 3 بجے پی ایس بی کوچنگ سینٹر پر منعقد ہوگی، سائوتھ نے سینٹرل کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر 1-0 سے مات دیکرویمنز فٹبال ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا، سینٹرل نے سائوتھ کو 8-0 سے قابو کرکے ہاکی ٹائٹل جیتا، ویسٹ نے ایسٹ کو 2-1 سے ہرا کرتیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل پایا، باسکٹ بال ٹونامنٹ سائوتھ نے ویسٹ کو 42-38سے ہرا کر اپنے نام کیا، تیسری پوزیشن ویسٹ نے حاصل کی۔
جمناسٹکس چیمپئن شپ سائوتھ ریجن نے 72 پوائنٹس کے ساتھ جیت لی، سائوتھ نے 80 پوائنٹس کے ساتھ باکسنگ چیمپئن شپ پر قبضہ کیا، سائیکلنگ ٹائٹل سینٹرل کے حصے میں آیا، مردوںکی جوڈو چیمپئن شپ میں سینٹرل نے پہلی پوزیشن پائی، مینز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ بھی سینٹرل نے میدان مار لیا،سینٹرل نے ویمنز بیڈمنٹن میں برتری ثابت کرکے پہلی پوزیشن پائی،والی بال میں سینٹرل نے ویسٹ اور ایسٹ نے سائوتھ کو ہرادیا، ویمنز جوڈو کا48 کلوگرام ایونٹ سائوتھ کی سابور نے جیت لیا، 52کلوگرام میں ایسٹ کی بتول نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اوپن ویٹ میں ایسٹ کی شیزا اول رہیں۔